دورانِ عمل تالی بجانا اور اکابرؒ کی سند

قارئین !دسمبر 2023ء میں مصر کے روحانی سفر کے بعد شیخ الوظائف نے تسبیح خانہ لاہور میں ایک روحانی عمل کروایا جس میں روحانی کلمات کے ساتھ تالی بجائی۔ہر عمل کی طرح یہ عمل بھی شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ کا اپنا نہیں بلکہ اکابرؒ سے باقاعدہ ثابت ہے۔آئیے اکابرینؒ کی کتابوں سے اس عمل کے چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں۔

حضرت مولانا انور شاہ کشمیریؒ کی شہرہ آفاق کتاب’’ گنجینہ اسرار‘‘ میں درج ہے کہ:

’’بعد نماز عشاء اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ قرآن پاک کی یہ آیات قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ-اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى-وَ لَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَ لَا تُخَافِتْ بِهَا وَ ابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِكَ سَبِیْلًا(110)وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِیْرًا(بنی اسرائیل:111)پڑھیں‘اس کے بعد تین مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر‘مشرق و مغرب‘ شمال و جنوب‘ہر چہار جانب تالیاں بجائیں اور اگر ان آیات کوتعویذ بنا کر اپنے سامان یا دکان ومکان وغیرہ میں رکھ دیںتو نہ چور آئیں گے‘ نہ چوری ہو گی‘ ان شاءاللہ دوامی طور پر آزمودہ ہے۔‘‘(حوالہ:کتاب گنجینہ اسرار‘ص 27‘پبلشر‘بیت الحکمت‘سہارنپور‘انڈیا)

اس کے علاوہ اکابرینؒ کی بہت سی کتب میں بے شمار وظائف ہیںجن میں دورانِ عمل ہاتھوں سے مخصوص قسم کے اشارے کرنا ثابت ہے۔(حوالہ جات:دعائے حزب البحر:تالیف ‘حضرت ابو الحسن شاذلیؒ‘روایت و اجازت حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ۔اعمال قرآنی ص27‘تالیف ـ:حضرت مولانا اشرف علیؒ :بیت الکتب کراچی‘۔گنجینہ اسرار‘ص43)

ان حوالہ جات کی روشنی میںتسبیح خانہ کے منبر سے بتائے ہوئے ہر عمل کی طرح اس عمل پر بھی یہ بات صادق آتی ہے کہ شیخ الوظائف وظائف بناتے نہیں بلکہ بتاتے ہیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025