YEH ROMAN URDU KA TITLE HY

سورۃ قریش کا یہ وظیفہ کہاں سے ثابت ہے؟


کچھ عرصہ پہلے ماہنامہ عبقری میں ایک عمل دیا گیا کہ ہر کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۃ قریش پڑھنے سے ان شاء اللہ اس کھانے سے سائیڈ ایفیکٹ ( فوڈ پوائزن ) نہیں ہو گا 7 نسلوں میں رزق کی فراوانی رہے گی اور انسان پر کبھی فاقہ نہیں آئے گا۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ عبقری میں خود ساختہ وظیفے شائع ہوتے ہیں ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ خدارا تھوڑا سا وقت نکال کر اپنے ان اکابر واسلاف کے متعلق شناسائی حاصل کریں، جن کے ذریعے دین منتقل ہوتے ہوتے ہم تک پہنچا۔ ان سب حضرات ذی وقار مہم اللہ اجمعین نے دین کے ہر پہلو اور ہر شعبے کو نہایت دیانت داری سے ہم تک پہنچایا اور اعمال سے بنے اعمال سے پلنے اور اعمال کے ذریعے بچنے کا یقین ہمیں سکھا یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق احادیث میں آتا ہے کہ اعمال کے ذریعے کام بنے کا یقین ان کے دلوں میں اتنا پختہ ہو چکا تھا کہ اگر جوتی کا تسمہ بھی ٹوٹ جاتا تو وہ پہلے اللہ جل شانہ کی طرف رجوع کرتے بعد میں بازار جاتے ۔ شیخ الوظائف رزق کی فراوانی برکت و وسعت کے لئے جو سورۃ قریش پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں یہ عمل بھی ان کا خود ساختہ نہیں بلکہ اکابرین سے ثابت ہے۔

سورۃ قریش کا درج ذیل ایک خاص الخاص وظیفہ شیخ التفسیر مولانا احد علی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ اپنے مخلصین کو دیا کرتے تھے، جس پر نہ ہی تعداد کے خود ساختہ ہونے کا فتویٰ لگایا جاتا ہے اور نہ ہی یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ سورۃ قریش تو تلاوت کیلئے نازل ہوئی تھی اس کا وظیفہ پڑھنا کہاں ثابت ہے؟

مرشد عالم حضرت الشیخ مولانا غلام حبیب صاحب رحمتہ اللہ علیہ حضرت لاہوری رحمتہ اللہ علیہ نے تیر بہدف وظیفہ عطا کیا۔ جس کے بارے میں شیخ فرمایا کرتے تھے کہ یہ وظیفہ در حقیقت ایک چیک تھا جو کیش کی صورت میں مجھے ملا اس
کی برکت سے میں جو چاہتا مجھے مل جاتا اور حج کے موقع پر میں لاکھوں روپے راہ خدا میں خرچ کرتا۔ وظیفہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود شریف اور درمیان میں سات مرتبہ سورۃ قریش پڑھیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025