ماہنامہ عبقری پر اکثر اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس میں تمام وظائف خود ساختہ اور ہر عمل کے فوائد من گھڑت بتائے جاتے ہیں، ایسا کہنے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ خدارا اپنے اکابر و اسلاف کی کتابوں میں بکھرے ہوئے موتی سمیٹیں اور یہ دیکھیں کہ انہوں نے وظائف کو کس طرح اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ مثلاً زبدۃ المحققین مولانا محمد موسیٰ خان روحانی بازی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک کتاب کا عکس دیا گیا ہے، کیا اس کے متعلق بھی یہی کہا جائے گا کہ (نعوذ باللہ) انہوں نے اپنی دکانداری چمکانے کیلئے خود ساختہ وظیفے کے من گھڑت فوائد شائع کیے تھے؟
