شیخ الوظائف دامت برکاتہم کا فرمان مجذوب کی دعااور بدعا سے ضرور بچیں ۔۔۔!

شیخ الوظائف اپنے حلقہ کشف المحجوب میں ایک بات فرماتے ہیں کہ مجاذیب اولیائے کرامؒ کی دُعائوں اور بدعائوں سے بچاکرو کیونکہ ان کی دعائیں زندگی کو سنوار بھی دیتی ہیں اور بدعائیں زندگی کو اجیرن بھی کردیتی ہیں اور دوسری بات یہ کے ان کی توجہات اگر مل جائیں تو زندگی بھر ساتھ رہتی ہیں۔ شیخ الوظائف کے اس فرمان کا ’’اکابرؒ‘‘کی زندگی سے حوالہ پیش خدمت ہے آئیے ’’اکابرؒ پر اعتماد‘‘ پیج کے ذریعے اس پیغام کو عام کرتے ہیں :

حضرت حکیم الامت مجدددین وملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب ؒ کا تاریخی نام کرم عظیم اور دادھیال کا مقرر کردہ نام عبدالغنی اور ننھیال کی طرف سے حافظ غلام مرتضیٰ صاحب مجذوبؒ کا تجویز کردہ نام اشرف علی ہے۔ آپ مجذوب ممدوح کی برکت دعا سے پیدا ہوئے چنانچہ ارشاد فرماتے ہیں:

’’یہ جو میں کبھی کبھی اکھڑی اکھڑی باتیں کرنے لگتا ہوں ان ہی مجذوب صاحب کی روحانی توجہ کا اثر ہے جن کی دعا سے میں پیدا ہوا ہوں کیونکہ طبیعت مجذوبوں کی طرح آزاد ہے الجھی ہوئی باتوں کی متحمل نہیںہے۔

تسبیـح خانہ ساری انسانیت کی خیر خواہی کا علمبردار ہے ۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026