مفتی محمد شفیع صاحب کے ایسے وظائف جن کا قرآن وحدیث میں کوئی ثبوت نہیں


ماہنامہ عبقری کے وظائف اور روحانی عملیات پر اندھا دھند اعتراضات کی بوچھاڑ کی جاتی ہے کہ اس میں خود ساختہ اور من گھڑت اعمال دیے جاتے ہیں۔ یہاں مفتی، حضرت مولانا محمد شفیع صاحب پیشیمیہ کے ایسے عملیات پیش کیے جارہے ہیں، جو ان کے یا اُن کے مشائخ عظام رحمہم اللہ کے تجربات سے تو ثابت ہیں، مگر ان وظائف کے بیان کردہ فوائد کا نہ قرآن میں کہیں ہے نہ ہی احادیث میں ۔ یہ وظائف سالہا سال سے سینکڑوں لوگوں کے معمولات میں ہیں، مگر ان وظائف پر آج تک کسی شخص نے نہ تو خود ساختہ ہونے کا اعتراض کیا نہ ہی من گھڑت ہونے کا فتویٰ لگا یا:

786مرتبہ بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھ کر پانی پر دم کریں اور طلوع آفتاب کے وقت پی جائیں، تو ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہو جائے گا۔

جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں وہ 61 مرتبہ بسم اللہ الرحمان الرحیم لکھ کر تعویز بنا کے اپنے پاس
رکھے ان شاء اللہ بچے محفوظ رہیں گے۔ کھیتی کی حفاظت کیلئے: 100 مرتبہ مکمل بسم اللہ لکھ کر کھیت میں دفن کر دیں تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی اور اس میں برکت ہو گی ان شاء اللہ ۔

قارئین ! کیا ان اعمال کو بھی عبقری والے ترازو میں ہی تو لا جائے گا ؟؟؟

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026