شب برأت کے فضائل تسبیح خانہ نے بنائے نہیں بتائے ہیں ۔۔۔!

سال بعد شب برأ ت کی رات آنی ہے نہ جانے ہم میں سے کون زندہ ہو یا نہ ہو۔۔۔۔!اس رات میں اگر برکتیں پانا چاہتے ہیں تو اس رات کی ضرور قدر کریں اس رات کے حیرت انگیز کرشمات جاننا چاہتے ہیں تو29 مارچ کو تسبیح خانہ لاہور میں ضرور تشریف لائیں ۔

شب برأت کی برکات اور فضائل تسبیح خانہ کے خود ساختہ نہیں بلکہ احادیث مبارکہ میں بیان فرمودہ ہیں چند احادیث مبارکہ پیش خدمت ہیں :

(2)۔حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اللہ کے رسول ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :’’اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات کو اپنی تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ‘پس اللہ تعا لیٰ اپنی تمام مخلوق کو بخش دیتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ پرور کے۔‘‘

(صحیح الترغیب و الترھیب: ۲۷۶۷‘علامہ البانی ؒ)

(3)۔شب برأت میں حضور ﷺ نےخود بھی شب بیداری کی اور دوسروں کو بھی شب بیداری کا حکم دیا اور نہ صرف حکم دیا بلکہ جاگنے کی فضیلت بھی بیان فرمائی آپ ﷺ نےفرمایا کہ جس شخص نےپانچ راتوں کو زندہ رکھا اس کیلئے جنت واجب ہوگئی (۱)آٹھویں ذوالحجہ کی رات (۲)نویں ذوالحجہ کی رات(۳)عیدالاضحی کی رات(۴)عید الفطر کی رات(۵)پندرہویں شعبان کی رات۔(ترغیب و ترھیب)

(4)۔جب شعبان کی پندرھویں رات ہو تو رات کو قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس رات سورج غروب ہوتے ہی آسمان دنیا کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے اور فرماتا ہے: کون مجھ سے مغفرت طلب کرتا ہے کہ میں اس کی مغفرت کروں؟ کون مجھ سے رزق طلب کرتا ہے کہ میں اسے رزق دوں؟ کون مبتلائے مصیبت ہے کہ میں اسے عافیت دوں؟ اسی طرح صبح تک ارشاد ہوتا رہتا ہے‘‘۔(سنن ابن ماجه)

شیخ عبد الحق محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیںکہ اس رات کی خصوصیت یہ ہےکہ شروع رات سےہی اللہ تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول اجلال فرماتےہیں۔اور صبح فجر تک یہ نزول اجلال رہتاہے۔(ماثبت بالسنۃ)

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025