عبقری پر اعتراض کرنے والے حضرات کیلئے محبت بھرا تحفہ

(مولانا دانش رضا، فاضل کراچی)

سوال: کچھ عرصہ سے ایک حدیث مبارکہ بغیر حوالے کے سننے میں آ رہی ہے کہ: "جو شخص اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت پہلے سلام کرے پھر درود شریف پڑھے اور سورہ اخلاص کی تلاوت کرے، اس کے اوپر اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے بارش کی طرح کھول دے گا”۔

لاہور سے شائع ہونے والے ماہنامہ "عبقری” میں بھی اس وظیفے کو حدیث کا ذکر کیے بغیر بیان کیا گیا ہے۔ کیا گھر میں داخل ہوتے وقت تین چیزوں (سلام، درود شریف اور سورہ اخلاص) کو جمع کرنا سنت سے ثابت ہے؟ کیا رزق میں برکت کے لیے اس طریقے پر عمل کیا جا سکتا ہے؟

جواب: اس بارے میں حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی ایک روایت ہے کہ: ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے پاس آکر فقر و فاقے اور تنگی کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: "جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کرو خواہ وہاں کوئی موجود ہو یا نہ ہو، پھر مجھ پر سلام پیش کرو، اور ایک بار (سورہ) قل ھو اللہ احد پڑھو”۔ چنانچہ اس شخص نے یونہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس پر رزق کی بارش فرمادی، حتیٰ کہ اس کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو بھی فیض یاب کیا۔ اس حدیث کی سند ضعیف ہے، لیکن قابل عمل ہے۔

محترم قارئین! اللہ کریم کے فضل و کرم سے عبقری کو جو مقبولیت حاصل ہوئی دراصل وہ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی اب ان کا کام اعتراض بے جا کے سوا کچھ نہیں۔ فضائل کے معاملے میں اعتراض سے پہلے محدثین کی تصریحات کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026