حضرت امام زین العابدینؒ کا جنات کو زوردار طمانچہ۔۔۔!

علامہ لاہوتی صاحب دامت برکاتہم کی جنات سے ملاقات کا انکار کرنے اور انھیں افسانوی کہانی کہنے والے اہل بیت کے شہنشاہ کی جنات سے اس ملاقات کے بارے میں کیا کہیں گے۔۔۔!

حضرت امام زین العابدین رحمۃ اللہ ایک رات نمازِ تہجد میں مشغول تھے کہ ایک ’’جن‘‘ اژدھے کی شکل میں آپ کے قریب آگیا اور اس نے آپ کے پاؤں مبارک کے انگوٹھے کو منہ میں لے کر کاٹنا شروع کیا، آپ ہمہ تن مشغولِ عبادت تھے اور آپ کا دھیان مکمل طور پر اللہ رب العزت کی طرف تھا، وہ ذرا بھی اس کے اس عمل سے متاثر نہ ہوئے اور بدستور نماز میں مصروف رہے بالآخر وہ ’’جن‘‘ عاجز آگیا اور جس وقت آپ نے اپنی نماز مکمل کرلی اس کے بعد آپ نے اس ’’جن‘‘ ملعون کو طمانچہ مار کر دور ہٹا دیا اس وقت غیب سے ایک آواز آئی ’’انت زین العابدین‘‘ بے شک تم عبادت گزاروں کی زینت ہو، اسی وقت آپ کا یہ لقب ہو گیا۔

اللہ معاف کرے علامہ لاہوتی صاحب ’’جنات‘‘ کے واقعات بناتے یا گھڑتے نہیں بلکہ اپنی سچی آپ بیتی سناتے ہیں اور اس طرح کی ’’جنات‘‘ سے ملاقاتیں ہزاروں اکابر سے ثابت ہیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026