ہر سال تسبیح خانہ لاہور میں گیارہ جمعرات لاکھوں مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کا عمل کرایا جاتا ہے جس کی برکتیں، بے بہا ہیں آپ بھی اس عمل میں شریک ہوکر اپنی دعائیں قبول کرواسکتے ہیں۔
تسبیح خانہ میں کیے جانے والے عمل پر برکات کی پہلی دلیل
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تم اس سے عاجز ہو کہ ہر دن تہائی قرآن شریف پڑھ لیا کرو‘‘، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! ہم اس سے بہت عاجز اور بہت ضعیف ہیں، آپ نے فرمایا: ’’سنو! اللہ تعالیٰ نے قرآن کے تین حصے کئے ہیں » قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ « مکمل سورہ اخلاص، تیسرا حصہ ہے۔ — [صحیح مسلم: 811]
ایسی ہی روایتیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بہت بڑی جماعت سے مروی ہیں۔ یہی وہ طاقتورترین اعمال ہیں جن کی وجہ سے تسبیح خانہ برکتوں کا گہوارہ ہے۔۔۔!
متعلقہ پوسٹس :
🔹 وجہ جان لیں! شیخ الوظائف شاہ اسماعیل شہیدؒ کے مزار پر کیوں گئے؟🔹 غربت سے بچنا چاہتے ہیں تو شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ کی یہ بات ضرور پڑھ لیں۔۔۔!🔹 شیخ الوظائف کے بالاکوٹ مزار حاضری پر اعتراض سے پہلے یہ بات پڑھنا نہ بھولیں۔۔۔!🔹 تسبیح خانہ میں بزرگانِ دین کو ایصالِ ثواب کیوں کیا جاتا ہے؟ وجہ جان لیں۔۔۔!
