قبولیت کیلئے تسبیح خانہ کا ایک خاص عمل اس عمل سے جھولیاں بھر جاتی ہیں۔۔۔!

بزرگانِ دین کے معمولات میں سے ہے کہ جب بھی کسی قسم کی مشکل ہو جو کہ حل ہوتی نظر نہ آتی ہو تو 40,000 مرتبہ انفرادی یا اجتماعی ایک ہی نشست میں بیٹھ کر سورۃ الاخلاص کا ورد کریں اور اس کے بعد نہایت توجہ و دھیان کے ساتھ دعا کریں، بڑی سے بڑی مشکل اللہ کے فضل و کرم سے حل ہو جاتی ہے۔

شیخ ابن عطاؒ نے کہا ہے کہ خدا کے قول ’’قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ سے توحید معلوم ہوتی اور ’’اَللّٰهُ الصَّمَدُ‘‘ سے معرفت معلوم ہوئی اور ’’لَمْ يَلِدْ‘‘ سے ایمان معلوم ہوا اور ’’وَلَمْ يُوْلَدْ‘‘ سے اسلام معلوم ہوا اور ’’وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ‘‘ سے یقین کا پتہ چلا۔

یہ عمل بارہا تسبیح خانہ کا آزمودہ عمل ہے تو آئیے دیر کیسی اس بابرکت عمل میں شریک ہو کر اپنی زندگی کو خوشحال بنائیں۔ یہ عمل ہر جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں اجتماعی کرایا جا رہا ہے جس میں لاکھوں سے زیادہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھی جاتی ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026