ایسا جاندار عمل جو پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹا دے تو آپ کی مشکلات کی کیا حیثیت ہے

تسبیح خانہ لاہور کے منبر کی شروع دن سے ہی یہ کوشش ہے کہ یہاں سے ایسے اعمال کی اشاعت ہو جو کہ قرآن و سنت سے ماخوذ اور اکابرینِ امت سے منقول ہوں ان ہی اعمال میں سے ایک ایسا جاندار عمل جو پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہلا سکتا ہے تو ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوست ضرور اس سے فائدہ اٹھائیں۔

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّکُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ، فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ، وَ مَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ لَا بُرْہَانَ لَہٗ بِہٖ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوْنَ، وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۔ (سورۃ مومنون)

بغوی اور ثعلبی نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت کی ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار کے پاس سے ہوا جو سخت امراض میں مبتلا تھا، حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے اس کے کان میں سورۃ مومنون کی یہ آخری چار آیات پڑھیں وہ اسی وقت اچھا ہو گیا۔

رسول کریم ﷺ نے آپؓ سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا؟ تو انہوں نے عرض کیا کہ یہ آیتیں پڑھی تھیں، نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: "قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔” (بحوالہ: تفسیر قرطبی، بحوالہ معارف القرآن ج 6 ص 338، تالیف: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحبؒ، ناشر: ادارۃ المعارف کراچی)

وضاحت: یہ عمل تسبیح خانہ کے مقبول ترین اعمال میں سے ہے جس سے لاکھوں سے زیادہ لوگ فیض یاب ہوئے بتایئے تسبیح خانہ اپنے سے جوڑ رہا ہے کہ رب کے کلام اور نبوی فرمان سے۔۔۔؟؟؟

{فَاعْتَبِرُوْا یٰٓـاُولِی الْاَبْصَارِ}

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026