ماہنامہ عبقری اور عبقری فیس بک پر سالہا سال سے تعویذات اور عملیات شائع ہو رہے ہیں کم علم لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ سب قرآن وحدیث میں دکھاؤ کہاں لکھا ہے؟ یاد رکھیں۔۔۔! عملیات کا طریقہ ایک علاج ہے جس طرح ہومیو پیتھک، ایلو پیتھک، ہربل، آکو پنکچر، حجامہ، مساج، ٹیلی پیتھی اور دنیا میں رائج دیگر طریقہ علاج کے بارے میں تو آج تک یہ نہیں کہا گیا کہ کہاں لکھا ہے پہلے ثبوت دکھاؤ بلکہ یہی کہا گیا کہ مشاہدہ اس بات کا شاہد ہے۔ اسی طرح عملیات بھی ایک طریقہ علاج ہے جو کہ صدیوں سے اکابرینِ امت سے منقول ہے اور یہ طریقہ تسبیح خانہ کا خود ساختہ نہیں بلکہ ہر دور میں اس کی ضرورت کو علمائے کرام نے محسوس کیا ہے ذیل میں ایک معتمد دارالافتاء (جو کہ لوگوں کی پریشانیوں کے حل کیلئے عملیات شائع کر رہا ہے) کا چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کا عمل اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے پیش خدمت ہے یہ عمل ماہنامہ عبقری میں بھی شائع ہو چکا ہے:

