ایک بزرگ فرمانے لگے کہ مشاہدہ کسی دلیل کا محتاج نہیں ہوتا بس یہ دیکھا جائے کہ یہ مشاہدہ قرآن وسنت کے خلاف نہ ہو اور عبقری میں بھی اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے ہر وہ چیز جو لوگوں کیلئے نفع مند اور سکھ کا ذریعہ ہو اسے عام کیا جائے اور وہ چیز قرآن وسنت کے مخالف نہ ہو اور تعلیماتِ اکابر میں موجود ہو۔ ایسا ہی ایک ٹوٹکہ آپ دوستوں کی خدمت میں پیش ہے جو کہ شریعت کے مخالف بھی نہیں اور مشاہدہ سے اس کی افادیت بھی ثابت ہے اور اسی مشاہدے پر تمام علاج ومعالجہ کا دارومدار ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
Fatwa ID: 527-527/M=6/1437 بچے کے اندر ضدی پن ہوتا ہے اور بچوں کو نظر بھی جلد لگ جاتی ہے یہ مشاہدے کی بات ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں، بچہ عمر کی منزل جوں جوں طے کرتا جائے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، اس مرحلے میں آپ اس کا خیال رکھیں کہ شام کے وقت بچے کو گھر سے باہر نہ نکالیں اور یہ دعا پڑھ کر صبح و شام دم کر دیا کریں:
” أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ “
اور سورۂ قلم کی آخری دو آیات سات سرخ مرچ پر پڑھ کر بچے کے جسم پر پھیر کر مرچ کو جلا دیں، ان شاء اللہ نظر دور ہو جائے گی۔
(فتویٰ جواب نمبر: 64177، واللہ تعالیٰ اعلم، دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند)
دیکھا قارئین اگر یہی بات عبقری میں شائع ہو تو خود ساختہ ہوتی ہے۔۔۔! بات دراصل یہ ہے کہ ہم اکابرین کی تعلیمات سے بہت دور جا چکے ہیں۔
