طب یا عملیات میں تجربہ کسی دلیل کا محتاج نہیں ہوتا

سال میں ایک مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم مخصوص تعداد میں لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے بلاؤں اور مصیبتوں سے اللہ کے فضل و کرم سے حفاظت ہوتی ہے یہ بات اہل اللہ کے تجربہ سے ثابت ہے اور یاد رکھیں تجربہ کسی دلیل کا محتاج نہیں ہوتا بس یہ دیکھا جائے کہ وہ تجربہ شریعت کے مخالف نہ ہو۔ اپنی بات کی تائید میں ”اکابر پر اعتماد“ کے دوستوں کیلئے مفتیانِ کرام کا فتویٰ پیشِ خدمت ہے اگر اعتراض کرنا ہو تو ان پر کیجئے گا۔ ہمارے ہم پر نہیں۔

سوال: آج کل یہ کہا جا رہا ہے کہ محرم کی پہلی تاریخ کو 113 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر گھر پر رکھنے سے ہر آفت اور بلا سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟ اس کے بارے میں مولانا شفیع عثمانی صاحب نے جواہر الفقہ میں لکھا ہے؟

جواب: مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ "جواہر الفقہ” میں لکھتے ہیں: "جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113) مرتبہ پوری "بسم اللہ الرحمن الرحیم” کا غذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔” (جواہر الفقہ: 2/ 187) یہ بزرگوں کے تجربات میں سے ہے، سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم (فتویٰ نمبر: 144001200021، دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن)

اگر 113 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے بلائیں دور ہوتی ہیں تو 625 مرتبہ لکھنا کیسے بدعت ہو گیا۔۔۔!

سوال

کافی سالوں سے گھر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر نہیں بک رہا، کیا اس کے لیے کوئی وظیفہ یا عمل مل سکتی ہے؟

جواب

نماز باجماعت کے اہتمام کے ساتھ ساتھ فجر کی نماز کے بعد سورۂ یٰسین اور مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت صلاۃ الحاجات اور مسنون دعائے حاجات کا اہتمام کریں، سارے مسائل اللہ جل شانہٗ حل فرما دیں گے۔ دعائے حاجات مسنون دعاؤں کی کتاب میں مل جائے گی۔

نیز حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے "اعمالِ قرآنی” میں حاجت روائی کے لیے ایک عمل لکھا ہے جو کہ درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ جب ایک ہزار پورے ہو جائیں تو دو رکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کریں، پھر پڑھنا شروع کریں اور ایک ہزار کے بعد پھر اسی طرح دو رکعت پڑھ کے دعا کریں، غرض اسی طرح بارہ ہزار پورے کریں ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔

فقط واللہ اعلم

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026