کھجور کا درخت کیسے پیدا ہوا۔۔۔؟

تسبیح خانہ کے منبر سے اکثر یہ بات بیان کی گئی ہے کہ جس مٹی سے انسان کو تخلیق کیا گیا اسی مٹی سے کھجور کے درخت کو پیدا کیا گیا آئیے اس بات کا جواب تاریخ کے معتبر علماء سے لیتے ہیں۔۔۔!

1 یہ ثابت ہے کہ آدم علیہ السلام کے جسمِ اطہر سے بچی ہوئی مٹی سے کھجور کے درخت کو پیدا کیا گیا۔

مَافِي احکام القرآن للقرطبی (360/9): قال کلوا من عمتکم یعنی النخلة خلقت من فضلة طینة آدم علیه السلام۔

وفي معالم التنزيل للبغوی (33/3): الحکمة في تشبیهها بالنخلة من بین سائر الاشجار…… لانها خلقت من فضل طینة آدم علیه السلام ولذلک قال النبي ﷺ اکرموا عمتکم قیل من عمتنا قال النخلة۔

وفي عمدة القاری (15/2): قال الکرماني ان النخلة خلقت من بقیة طینة آدم علیه السلام فهي کالعمة للاناس۔

2 زمین پر سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کی بچی ہوئی مٹی سے کھجور کا درخت پیدا کیا گیا۔

جی ہاں! تسبیح خانہ کی کوشش اللہ کریم کے فضل و کرم سے یہی ہوتی ہے کہ قرآن و سنت

ہی سے بندوں کو جوڑا جائے، اور ان سے ماخوذ مستند معلومات ہی امت کو پہنچائی جائے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026