اصحابِ کہف کے نام 21 الجھے مسائل کا حل

سالہا سال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحابِ کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جا رہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خود ساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرینِ امت نے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتا نہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے:

(1) اصحابِ کہف کے نام لکھ کر اپنے پاس رکھے تو آفات و بلیات سے محفوظ رہے۔

(2) لکھ کر کھیت میں لٹکایا جائے تو کھیت ٹڈی دل کے نقصان سے محفوظ رہے۔

(3) گھر میں پڑھا جائے تو گھر جلنے سے محفوظ رہے۔

(4) لکھ کر مال میں رکھے تو مال چوروں سے محفوظ رہے گا۔

(5) کوری ٹھکری پر لکھ کر سات روز تک کسی کنوئیں یا نہر میں ڈالیں تو بارانِ رحمت ہوگی۔

(6) کاغذ پر لکھ کر اس کے پیچھے بھاگے ہوئے شخص کا نام لکھ دیں اور اس کو بھاری پتھر کے نیچے رکھ دیں۔ تو بھاگا ہوا واپس آ جائیگا۔ بھاگے کی واپسی پر پتھر کے وزن کے برابر کوئی جنس خیرات کر کے اس کا ثواب اصحابِ کہف کو کریں۔

(7) ان ناموں کو لکھ کر آسیب زدہ مکان میں لگائیں گے تو جنات مکان چھوڑ جائیں گے۔

(8) جس عورت کے بچہ پیدا ہونے والا ہو اس کے دائیں بازو کے ساتھ باندھیں۔ ولادت بآسانی ہوگی۔

(9) اگر بچہ بہت روتا ہو تو لکھ کر اس کے گلے میں ڈالیں۔

(10) اگر کسی جگہ آگ لگ جائے تو ان اسماء کو لکھ کر وہاں پھینک دیں، آگ بجھ جائے گی۔

(11) ان ناموں کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں تو دورانِ سفر آفات سے محفوظ رہیں گے۔

(12) باری کے بخار کیلئے لکھ کر گلے میں ڈالیں بخار سے شفا ہوگی۔

(13) مرگی کیلئے ان اسماء کو چاندی کے تختی پر کندہ کر کے مریض کے گلے میں ڈالیں، مرگی سے نجات ہوگی۔

(14) دردِ سر کیلئے اکیس مرتبہ ان ناموں کو پڑھ کر دم کریں۔ آرام ہوگا۔

(15) ام الصبیان کیلئے لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں بچہ کو شفا ہوگی۔

(16) حافظہ کی کمزوری کیلئے لکھ کر اپنے پاس رکھیں حافظہ تیز ہوگا۔

(17) اگر قیدی بے گناہ ہو تو ان ناموں کے پڑھنے کی برکت سے آزاد ہوگا۔

(18) پیٹ کے درد کیلئے پانی پر دم کر کے مریض کو پلائیں، تو درد سے شفا ہوگی۔

(19) لکھ کر جادو زدہ کے گلے میں ڈالیں تو جادو دور ہوگا اور جادو ٹوٹ جائے گا۔

(20) اگر کوئی ضرورت و حاجت درپیش ہو تو ان ناموں کو دو رکعت نماز پڑھ کر 101 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں بفضلِ خدا دعا قبول ہوگی۔

(21) ان ناموں کو لکھ کر اپنے پاس رکھیں گے تو دشمن کے شر سے حفاظت میں رہیں گے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026