لیموں کے پُراسرار عملیات اور اکابر کی کتب سے مستند ثبوت!

[01] نسیان کے لیے لیموں کا عمل

نسیان کے لیے یہ آیت چینی ملے ہوئے لیموں کے پانی سے لکھ کر دھو کر پلانا مفید ہے۔

اِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتٰی وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُمْؕ وَكُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ فِيْۤ اِمَامٍ مُّبِيْنٍ

(بحوالہ: گنجینۂ اسرار، حضرت مولانا انور شاہ کشمیریؒ، شہباز پبلشرز، توحید پارک، لاہور، صفحہ نمبر 104)

نسیان کے لیے سورۂ یٰسین کی آیت پلیٹ پر لکھ کر لیموں کے پانی سے دھوئیں اور چینی میں حل کر کے پلائیں۔

اِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتٰی وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَهُمْؕ وَكُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰهُ فِيْۤ اِمَامٍ مُّبِيْنٍ

(بحوالہ: اعجاز احمد خان سنگھانوی، آسان عملیات و تعویذات، کتب خانہ انور شاہ کراچی۔ جلد 3، صفحہ نمبر 111)

[02] جہاں لیموں ہو، جنات وہاں نہیں آتے

قاضی علی بن حسنؒ کی سوانح حیات میں ہے کہ جنات ان کے پاس آتے رہتے تھے۔ ایک مرتبہ عرصہ دراز تک نہیں آئے تو قاضی صاحب نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو جنوں نے بتایا کہ آپ کے گھر میں لیموں تھا اور ہم ایسے گھر نہیں آتے جس میں لیموں ہوتا ہے۔

(بحوالہ: اردو ترجمہ: تاریخ جنات و شیاطین ترجمہ لقط المرجان فی احکام الجان، مصنف: امام جلال الدین سیوطی، مترجم: مولانا امداد اللہ انور، ناشر: دارالمعارف، ملتان، صفحہ نمبر 131)

[03] برائے عداوت بارہا کا آزمودہ

مخصوص نقش کو لکھ کر لیموں میں رکھ کر خار دار درخت جس کے پھل کھٹے ہوں دفن کریں۔ (معمولاتِ عزیزیہ)

(مجموعہ اعمالِ رضا، امام احمد رضا، حصہ اول، مشتاق بک کارنر، الفضل مارکیٹ، اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 36)

[04] دشمنی کے خاتمے کے لئے لیموں کا عمل

ایک لیموں کا پتا لے اس پر دشمن کا نام لکھے اور اپنے سامنے رکھے اور اول و آخر درود شریف گیارہ، گیارہ مرتبہ اور بسم اللہ کے ساتھ ایک ہزار مرتبہ سورۂ کوثر ایک ہی نشست میں پڑھیں، جب 100 دفعہ پڑھ لے اس پتے پر دم کر دے ہر سو دفعہ پڑھنے کے بعد پتے پر دم کرتے رہے اس طرح 10 مرتبہ دم کرنا ہو گا ایک ہزار مرتبہ سورت کوثر پڑھنے کے بعد اس پتے کو اس خراب اور بیکار کنویں میں جس کا پانی بھی خشک ہو گیا ڈال دیں، یہ عمل چاند کی 15 تاریخ کے بعد سے شروع کرے۔

پہلا حوالہ: (بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد نمبر 4، عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، ناشر: مظہر بک ڈپو کراچی، صفحہ نمبر 62)

دوسرا حوالہ: (اسلامی وظائف کا انسائیکلوپیڈیا، سید مزمل حسین نقشبندی، ربانیہ پبلیکیشنز، صفحہ نمبر 329)

[05] دم شدہ لیموں سے چہرے کی خوبصورتی کا روحانی عمل

بعض مرتبہ معدے کی گرمی کے سبب چہرے پر چھائیاں ہو جاتی ہیں جس کے سبب چہرہ بدنما اور بدصورت ہو جاتا ہے اس کے لیے یہ عمل مفید ہے لیموں کا عرق نکال کر اس پر وَصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ 21 بار پڑھ کر دم کریں یہ عرق سوتے وقت چہرے پر مل لیں صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے وضو کریں 21 دن مسلسل یہ عمل کریں انشاء اللہ تعالیٰ چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔

(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، اعجاز احمد خان سنگھانوی، کتب خانہ انور شاہ کراچی۔ جلد 13، صفحہ نمبر 125)

[06] لیموں کے درخت پر تعویذ باندھنے کا عمل

مخصوص تعویذ کو لکھ کر لیموں کے درخت پر لٹکا دیں، جب تک ہوا میں ہلتا رہے گا مطلوب مطیع ہوگا۔ آزمودہ ہے۔

(بحوالہ: طلسماتِ سلیمانی، سائیں لعل دین قیصر، ناشر: مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 44)

[07] لیموں کے عمل سے جادو کا خاتمہ

جس گھر میں سخت قسم کا جادو ہو تو جادو کے خاتمے کے لیے یہ عمل تیر بہدف مجرب ہے۔ سب سے پہلے عامل تین دن تک صبح و شام یہ عمل کرے۔ اگر عامل نہ کرے تو گھر والوں کو کہہ دیں، گھر والوں میں سے جو زیادہ متقی پرہیز گار ہو وہ یہ عمل کرے۔

عمل: گھر کے صحن میں کھڑے ہو کر صبح و شام سات بار اذان پڑھیں اور سات بار سورۃ مومنون کی آخری آیات:

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ فَتَعٰلَی اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْن تک اس طریقے سے پڑھیں کہ ایک بار اذان اور ایک بار اَفَحَسِبْتُمْ الخ پڑھ کر دائیں جانب پھونک مارے، پھر بائیں جانب، پھر سامنے، پھر پیچھے، پھر آسمان کی طرف، پھر زمین پر۔ ساتوں بار گھر والوں کے حصار کی نیت سے پڑھ کر تصور میں دم کر دے۔ جب یہ تین دن عمل مکمل ہو جائے، اس کے بعد پانچ ایسے لیموں منگوانے ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ رس ہو۔ ہر لیموں پر اکتالیس بار آیت الکرسی، اکتالیس بار سورۃ کافرون، اکتالیس بار سورۃ اخلاص، اکتالیس بار معوذتین پڑھ کر لیموں پر دم کریں۔ وقت کم ہونے یا کسی اور مجبوری کی صورت میں ایک ہی بار سب لیموں پر دم کر دیں۔ اس کے بعد ہر لیموں کے درمیان سے سوئی سے سوراخ کر کے پیلے رنگ کا سوتی دھاگا گزار کر، ایک لیموں گھر میں، مین دروازے پر اندر کی طرف لٹکا دیں اور باقی چار لیموں گھر کے چاروں کونوں میں لٹکا دیں، جیسے جیسے لیموں خشک ہوتے جائیں گے جادو کا خاتمہ ہوتا جائے گا۔ لیموں بھی بالکل خشک ہو جائیں گے تو جادو بھی مکمل ختم ہو جائے گا۔ جادو پرانا ہوگا تو لیموں دیر سے خشک ہوں گے اور جادو نیا ہوگا یا جادو کے اثرات کم ہوں گے تو لیموں جلدی خشک ہو جائیں گے۔ جب بالکل خشک ہو کر سوکھ جائیں تو اتار کر چلتے پانی میں بہا دیں۔

نوٹ: گھر میں اذان اتنی اونچی آواز سے پڑھنی ہے کہ اذان کی آواز گھر کے چاروں طرف تک سنائی دے۔

(بحوالہ: صدری اعمال و خزینہ حاضرات، حصہ اول، مصنف مولانا محمد اسحق نقشبندی فاضل جامعہ اسلامیہ باب العلوم، کہروڑ پکا، صفحہ نمبر 90)

[08] پیٹ درد کو دور کرنے کے لئے لیموں کا تعویذ

اس نقش کو لیموں کے ست کے ساتھ لکھ کر لیموں کے پانی سے دھو دے اور وہ پانی مریض کو پلا دے تو ان شاء اللہ درد دور ہو گا۔

(بحوالہ: طلسماتِ سلیمانی، سائیں لعل دین قیصر، ناشر: مشتاق بک کارنر، الکریم مارکیٹ اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 460)

[09] چور پکڑنے کا عمل

لیموں کے پتوں پر ایک طرف یہ لکھو: "بسم اللہ الرحمن الرحیم، السارق السارقة فاقطعوا ایدیهما جزاءً بما کسبا نکالاً من اللہ”

دوسری طرف مشتبہ اشخاص کا نام لکھو اور ایک ایک پتا آگ میں جلاؤ، چور کے پیٹ میں شدت سے درد ہو گا۔

(صوفی شرف الدین احمد، عملیاتِ جہانگیری، جہانگیر بک ڈپو لاہور، ص 88)

[10] خواتین کے مخصوص امراض کے لیے لیموں کا طلسماتی عمل

اس عمل کی روحانی قوتوں کو مسخر کرنے کے لیے پہلے اس عمل کو روزانہ چلتے پانی کے کنارے سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھیں، 26 روز تک یہ عمل کریں، عمل بروز اتوار قمرِ ناقص النور کے دنوں میں شروع کریں، روزانہ نمازِ عشاء کے بعد پڑھائی شروع کریں اس کے بعد جب بھی ضرورت ہو۔ اندھیری راتوں میں نہر کے کنارے جائیں زحل کی ساعت میں ایک عدد لیموں پر اس کے کلمات کو 26 مرتبہ پڑھ کر دم کر دیں پھر عورت اور اس کی والدہ کا نام 26 مرتبہ پڑھیں، اس کے بعد دائیں ہاتھ میں سہہ کا کانٹا پکڑیں اور بائیں ہاتھ میں لیموں پکڑ کر آسمان کی طرف منہ کر کے کلمات عمل کو بلا تعداد پڑھنا شروع کر دیں، جب آسمان سے تارا ٹوٹے تو فوراً کانٹا لیموں کے آر پار کر دیں عورت کا حیض جاری ہو جائے گا۔ جب تک کانٹا لیموں کے آر پار کر دیں عورت کا حیض جاری ہو جائے گا۔ جب تک کانٹا لیموں میں سے نہ نکالیں گے حیض بند نہ ہو گا، بندشِ حیض کے لیے بہترین سریع التاثیر عمل ہے۔

کلماتِ عمل یہ ہیں

"جل چلے اللہ کا نام چلے بحق ایاک نعبد و ایاک نستعین”

(محمد دلاور حسین، تحفۂ قلندری، جہانگیر بک ڈپو، ص 126)

[11] لیموں کے درخت پر تعویذ لٹکانا

مخصوص تعویذ کو لکھ کر لیموں کے درخت پر لٹکا دیں، جب تک ہوا میں ہلتا رہے گا مطلوب مطیع ہوگا۔

(پیر عبد القادر، گنجینہ وظائف، عملیات، کتب خانہ شانِ اسلام لاہور، صفحہ نمبر 40)

[12] بندش خاص ایام ختم کرنے کا عمل

پہلا عمل:

ایک سہ کی مادہ کا کانٹا اور ایک لیموں لے کر رات کے وقت چشمے کے پاس جا کر بیٹھ جائیں، جب تارا ٹوٹے تو یہ منتر کالا کوا کالی رات جس کے لیے گلی ساری رات تارا ٹوٹے فلاں کا پیٹ اچوٹے، پڑھ کر فوراً کانٹا لیموں میں مارے، تاکہ کانٹا لیموں کے اندر گڑا جائے، جب تک تارا ٹوٹے یہ عمل کرتے چلے جائیں حیض جاری ہو گا اور جب کانٹا نکالے گے تو حیض بند ہو جائے گا۔

دوسرا عمل:

لیموں اور تیز چاقو لے کر کنویں کی من پر بیٹھ جائیں، جب تارا ٹوٹے تو لیموں کو من پر رکھ کر اس زور سے چاقو مارے کے ایک بار ہی نصف لیموں ٹوٹ کر کنویں میں گر جائے اور نصف لیموں اپنے پاس رکھیں، سات دن یہ عمل کرنے سے حیض جاری ہو جاتا ہے۔ اگر راضی کرنا ہو تو نصف لیموں کا عرق دیں آرام ہو گا۔

تیسرا عمل:

دل کا راجہ اسمعیل جوگی چھوٹی موری کھولے مور چار جن سارجن تارا ٹوٹے فلاں کا پیڑا چھوٹے پھر منتر سرو با چا و یکناری شبد تری علم کا تماشا، بروز جار یا اتوار نہر پر جا کر بلا تعداد پڑھتا جائے، جب تارا ٹوٹے لیموں میں کانٹا مارے اور گھر چلا آئے حیض جاری ہو گا۔

(شیخ محمود الحسن صدیقی، مجربات، تعویذات عملیاتِ روحانی، کتب خانہ شانِ اسلام لاہور، صفحہ نمبر 212، 213، 214)

[13] لیموں کے درخت کی شاخ سے تسخیر کا عمل

اگر کسی انار یا لیموں کے درخت کی کسی شاخ پر چڑا چڑی جفتی کر رہے ہوں تو وہ شاخ کاٹ لے اس پر یاودود تین سو مرتبہ پڑھ کر دم کر دے پھر اس کو جلا کر راکھ بنا کر رکھ لے کسی بھی طالب کے لیے اس راکھ پر 13 مرتبہ انحبب فلاں ابن فلاں علی حب فلاں ابن فلاں یا ودود پڑھ کر دم کر کے دے گا، اور طالب یہ راکھ کسی بھی طرح چنے کے برابر اپنے مطلوب کو کھلائے گا تو وہ فریفتہ ہو گا۔

(سید تنویر حسین شاہ، 400 عملیاتِ محبت، شاہد پبلیکیشنز لاہور، صفحہ نمبر 73)

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026