آج 16/1/2020 بروز جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں 625 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر اپنے پاس رکھنے کا عمل کروایا جا رہا ہے یہ عمل پہلے بھی تین مرتبہ کروایا گیا جس سے مخلوقِ خدا کو بہت نفع ہوا، مگر اس کے متعلق چند لوگوں نے سوال کیا کہ صرف لکھ کر پاس رکھنے سے انسان کو اتنی برکات کیسے مل سکتی ہیں؟ ہمیں چاہیے کہ جہاں ہم اور دعائیں مانگتے ہیں وہاں یہ دعا بھی مستقل مانگنا شروع کرلیں کہ: یا اللہ ہمیں اکابر و اسلاف پر اعتماد کرنے والا اور ان کی بے ادبی سے بچنے والا بنا دے۔ آمین! تمام بزرگانِ دین، فقہاء و محدثین اور اولیاء و صالحین رحمہم اللہ اجمعین سے صرف ”بسم اللہ“ ہی نہیں، بلکہ سینکڑوں عملیات، تعویذات اور نقش لکھ کر پاس رکھنے پر برکات کا ثبوت ملتا ہے وقت کم ہے اس تعویذ کی برکتیں پانے کیلئے آج ضرور تسبیح خانہ تشریف لائیں۔
(1) شیخ خواجہ احمد دیربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر پاس رکھنے سے مخلوق میں ہیبت و وقار ملے گا، اور کوئی اس کو نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ 313 مرتبہ محرم کی پہلی تاریخ کو لکھ کر پاس رکھنے سے کوئی ناگواری پیش نہیں آئے گی۔
(بحوالہ کتاب: مجرباتِ دیربی، مصنف: حضرت خواجہ احمد علی دیربیؒ ناشر: فرید پبلشرز ناظم آباد کراچی)
(2) زبدۃ المحدثین علامہ نواب سید صدیق الحسن خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے اللہ اس کو ایک ہیبتِ عظیم دے گا اور اس کو کوئی ستا نہ سکے گا۔
(بحوالہ کتاب: التعویذات، الداء والدواء صفحہ 24 ناشر: اسلامی کتب خانہ اردو بازار لاہور)
(3) شیخ الحدیث حضرت مولانا انور شاہ کاشمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے اللہ تعالیٰ ایک وقار اور عظمت عطا فرماتے ہیں
(بحوالہ کتاب: گنجینہ اسرار ناشر: ادارہ اسلامیات لاہور)
(4) مفتی اعظم مولانا محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے دلوں میں عظمت و عزت حاصل ہوتی ہے اور کوئی اس شخص سے بدسلوکی نہیں کرسکتا۔ 113 مرتبہ بسم اللہ محرم کی پہلی تاریخ کو لکھ کر پاس رکھنے سے ہر طرح کی آفات اور مصائب سے حفاظت ہوتی ہے یہ عمل تجربہ شدہ ہے۔ 61 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر عورت اپنے پاس رکھے تو اس کے بچے محفوظ رہیں گے یہ بھی مجرب ہے۔ 101 مرتبہ لکھ کر کھیت میں دفن کرنے سے حفاظت اور برکت ہوتی ہے ۔ 500 مرتبہ لکھنے اور اس پر 150 مرتبہ پڑھ کے دم کر کے اپنے پاس رکھنے سے حکام مہربان اور ظالم کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔ 21 مرتبہ لکھ کر دردِ سر کی جگہ باندھنے سے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
(بحوالہ کتاب: احکام و خواصِ بسم اللہ ص 13 ناشر: ادارۃ المعارف کراچی)
(5) حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو لوگوں کے دلوں میں اس کی ہیبت پیدا ہوگی اور کوئی بھی شخص اس کو نقصان نہ پہنچا سکے گا۔
(بحوالہ کتاب: اعمالِ قرآنی ص 27 ناشر: تاج کمپنی لاہور)
(6) پیر طریقت حضرت مولانا نصر احمد قادری صاحبؒ ابوبکر سراج اور دیگر اولیاء کرام سے حوالے سے نقل فرماتے ہیں کہ یہ عمل بارہا کے تجربات سے ثابت ہے کہ 625 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو لوگوں کے دلوں میں اس کی ہیبت پیدا ہو اور کوئی بھی شخص اس کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
(بحوالہ کتاب شرعی علاج ص 374 ناشر: عمران اکیڈمی لاہور)
(7) استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب جامعہ محمدیہ چوبرجی لاہور فرماتے ہیں کہ 100 مرتبہ لکھ کر پاس رکھنے سے لوگوں کے دلوں میں رعب پیدا ہوتا ہے۔ 110 مرتبہ لکھ کر عورت کی کمر پر باندھنے سے 3 دن میں حمل ٹھہر جاتا ہے۔
(بحوالہ کتاب: وظائفِ اکابر، افادات: شیخ الحدیث، استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب جامعہ محمدیہ چوبرجی لاہور)
(8) حضرت مولانا محمد اسحاق ملتانی صاحب مدیر ماہنامہ محاسن اسلام فرماتے ہیں کہ 600 مرتبہ لکھ کر پاس رکھے گا تو لوگوں میں عظمت ہو۔ محرم کی پہلی تاریخ کو 113 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو آفات سے محفوظ رہے۔ 101 مرتبہ لکھ کر کھیت میں دفن کرنے سے کھیتی آفات سے محفوظ رہے اور برکت ہو۔ 500 مرتبہ لکھ کر 150 اس پر پڑھ کر دم کرے اور اپنے پاس رکھے حکام مہربان ہو جائیں اور ظالم کے شر سے محفوظ رہے۔ 21 مرتبہ لکھ کر دردِ سر والے کے سر میں باندھ دیں تو درد دور ہو جائے۔
(بحوالہ کتاب: مبارک مجموعہ وظائف ص 32 ناشر: ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان)
(9) شیخ ابوالعباس احمد علی بونی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ 35 مرتبہ لکھ کر گھر میں لٹکائے تو شیطان کا اس گھر میں گزر نہ ہو، خوب برکت ہو اور اگر دکان میں لٹکائیں تو بہت نفع ہو۔ محرم کی پہلی تاریخ کو 130 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے تو تمام عمر اس کو اور اس کے گھر میں کوئی برائی نہ پہنچے۔ جس عورت کے بچے بچتے ہوں تو وہ عورت حیض سے پاک ہونے کے 3 دن بعد 110 مرتبہ لکھ کر کمر سے باندھے اور ازدواجی تعلق قائم کرے انشاء اللہ حمل کی تکلیف سے محفوظ رہے گی، نیک بخت اور صاحبِ عمر بچہ پیدا ہوگا، 100 مرتبہ لکھ کر کھیتی میں دفن کرے تو خوب برکت ہو اور کھیتی آفات سے محفوظ رہے۔
(بحوالہ کتاب شمس المعارف ص 74 ناشر: شبیر برادرز اردو بازار لاہور)
اور یہی اعمال اور انکے فوائد حضرت مولانا عزیز الرحمن رحمانی صاحب ابن امام اہلسنت حضرت مولانا مفتی احمد الرحمن صاحب نے حاشر پبلشر کراچی سے شائع ہونے والی اپنی کتاب ”سوغات“ جلد اول ص 170 پر اور حضرت مولانا روح اللہ نقشبندی نے دارالاشاعت کراچی سے شائع ہونے والی اپنی کتاب ”بسم اللہ کے فضائل و برکات“ ص 202 پر بھی لکھے ہیں۔
ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے اکابر و اسلافؒ نے دین کا کوئی بھی شعبہ تشنہ طلب نہیں چھوڑا۔ اس لیے عبقری اکابر و اسلاف رحمہم اللہ ہی کے عقائد و اعمال کا سو فیصد پرچار کر رہا ہے اور آپ کو مبارک ہو کہ 625 مرتبہ والا عمل کرنے کی.
