یہی تو ہے تسبیح خانہ کا پیغام ”اعمال سے بننے کا یقین ہو جائے عام“
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وظیفہ مقرر تھا۔ ایک لاکھ درہم۔ ایک ماہ وظیفہ آنے میں دیر ہوگئی اور بڑی تنگی آئی تو خیال آیا کہ خط لکھ کر یاد دلاؤں۔ قلم اور دوات منگوایا پھر یکدم چھوڑ دیا قلم کاغذ سرہانے رکھ کر سو گئے۔ خواب میں رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: حسن! میرے بیٹے ہو کر مخلوق سے مانگتے ہوں؟ کہا۔ تنگی آگئی ہے۔ تو فرمایا تو میرے اللہ سے کیوں نہیں مانگتا؟ کہا۔ کیا مانگوں؟
حضور ﷺ نے خواب میں مندرجہ ذیل دعا سکھائی:
”اَللّٰھُمَّ اقْذِفْ فِیْ قَلْبِیْ رَجَاءَکَ ۔ وَاقْطَعْ رَجَائِیْ عَمَّنْ سِوَاکَ حَتّٰی لَا اَرْجُوْا اَحَدًا غَیْرَکَ اَللّٰھُمَّ وَمَا ضَعُفَتْ عَنْہُ قُوَّتِیْ وَقَصُرَ عَنْہُ اَمَلِیْ ۔ وَلَمْ تَنْتَہِ اِلَیْہِ رَغْبَتِیْ وَلَمْ تَبْلُغْہُ مَسْأَلَتِیْ وَلَمْ یَجْرِ عَلٰی لِسَانِیْ مِمَّا اَعْطَیْتَ اَحَدًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَالْاٰخِرِیْنَ مِنَ الْیَقِیْنِ فَخُصَّنِیْ بِہٖ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ“
ترجمہ: ”اے اللہ! ہمارے دل کو اپنی امیدوں سے وابستہ فرما اور اپنے علاوہ سے ہماری امیدیں ختم فرما یہاں تک کہ تیرے علاوہ کسی سے امید نہ ہو۔ اے اللہ! میری قوت کمزور ہوگئی۔ امید ختم ہوگئی اور میری رغبت تیری طرف ختم نہیں ہوئی۔ نہ میرا سوال تجھ تک پہنچ سکا اور میری زبان پر وہ یقین نہ جاری ہوسکا جو تو نے اولین و آخرین کو دیا۔ اے رب العالمین! مجھے بھی اس کے ساتھ خاص کردے“۔
کیا زبردست دعا ہے بیٹا یہ دعا مانگ چند دن کے بعد ایک لاکھ کے بجائے پندرہ لاکھ پہنچ گیا۔ (الارج۔ ابن ابی الدنیا 86/3۔ الدعاء المسنون۔ صفحہ 520)۔ (مرنے والوں سے ملاقات، ص 333، ترتیب: محمد اسحق ملتانی، ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ)
ہے ناں ’اکابر پر اعتماد‘ کا کمال
جس سے آپ ہو جائیں گے مالامال
دین و دنیا بھی ہو جائے خوشحال
اور آخرت بھی پر جمال و باکمال
