ایک وظیفے کے زیادہ فائدے کیوں ہوتے ہیں؟

سوال: بعض اوقات عبقری میں ایک ہی وظیفے کے کئی فائدے لکھے ہوتے ہیں۔ میرے دوست مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ایک ہی وظیفہ کے اتنے سارے کمالات کیسے ہو سکتے ہیں؟ اس کی تھوڑی وضاحت فرما دیں (سائل: مہران کاشف‘ پنڈی بھٹیاں)

جواب: میرے بھائی! جو شخص روحانی عملیات کی الف ب سے بھی واقف ہو‘ وہ یہ بات بخوبی جانتا ہے کہ ہمارے اکابر بھی بعض اوقات ایک ہی عمل کے بے شمار فائدے بتایا کرتے تھے۔ مثلاً امام ربانی قطب عالم مولانا رشید احمد گنگوہی قدس سرہٗ عام طور پر ہر مرض کیلئے سریانی زبان کے چند حروف ”1115ھے 111“ کا تعویذ لکھ کر دیتے‘ جو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کیا جاتا۔ اس کے علاوہ آپ جملہ بیماریوں، بدچلنی اور آوارگی کیلئے سورہ فاتحہ کو کاغذ یا طشتری پر لکھ کر پانی میں گھول کر پلانے کا فرماتے_

اسی طرح ماضی قریب کے مشہور عالم دین زبدۃ المحققین، حضرت علامہ محمد موسیٰ خان روحانی بازی رحمۃ اللہ (جن کی علمی صلاحیت کو امام کعبہ نے بھی قبول کیا) نے درود شریف کی ایک کتاب لکھی‘ جس کے بیس فائدے ذکر کیے:

(1) ہر حاجت پوری ہو گی

(2) ہر مشکل آسان ہو گی

(3) لا علاج بیماریوں سے شفاء ملے گی

(4) تجارت و کاروبار میں برکت ہو گی

(5) مقدمہ میں کامیابی ہو گی

(6) سحر اور جادو ختم ہو جائے گا

(7) جنات کی شرارت سے خلاصی ملے گی

(8) بے اولاد کو اولاد مل جائے گی

(9) نرینہ اولاد کا حصول آسان ہو گا

(10) سفر میں سلامتی و کامیابی ہو گی

(11) ملازمت سہولت سے ملے گی

(12) سفر میں ساتھ رکھنے سے برکت ملے گی

(13) فوراً شادی ہو جائے گی

(14) گمشدہ چیز مل جائے گی

(15) دشمنوں پر غلبہ نصیب ہو گا

(16) جس گھر میں یہ کتاب ہو گی اس میں خوب خیر و برکت ہو گی

(17) علم میں برکت ہو گی

(18) حج و عمرے کی سعادت ملے گی

(19) خواب میں زیارت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہو گی

(20) لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا ہو جائے گی

اب کیا اتنے بڑے علماء کے بارے کوئی کہہ سکتا ہے کہ انہوں نے کوئی بات جھوٹ لکھی ہے؟ یا وظیفے کے فائدے بتانے کیلئے ہر قسم کا چوں چوں کا مربہ اکٹھا کر دیا ہے؟ اس طرح کے اعتراض لگانے کیلئے صرف عبقری ہی کیوں نظر آتا ہے؟

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026