بسم اللہ کے تعویذ سے مشکلات کا حل

کچھ عرصہ پہلے تسبیح خانہ لاہور میں 625 مرتبہ مکمل بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے کا عمل کروایا گیا، جس سے مخلوقِ خدا کو بہت نفع ہوا، مگر اس کے متعلق چند لوگوں نے اعتراض کیا کہ صرف لکھ کر پاس رکھنے سے انسان کو اتنی برکات کیسے مل سکتی ہیں؟ یہ تو مبالغہ آرائی ہے۔ میرے محترم دوستو! جہاں ہم اور دعائیں مانگتے ہیں، وہاں ایک یہ دعا بھی مستقل مانگنا شروع کر لیں کہ: یا اللہ! ہمیں ہمارے اکابر و اسلافؒ پر اعتماد کرنے والا اور ان کی بے ادبی سے بچنے والا بنا دے۔ آمین! تمام بزرگانِ دین، فقہاء و محدثین اور اولیاء و صالحین رحمہم اللہ اجمعین سے صرف ’’بسم اللہ‘‘ ہی نہیں، بلکہ سینکڑوں عملیات، تعویذات اور نقش لکھ کر پاس رکھنے کا ثبوت ملتا ہے۔

خواجہ احمد دیربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر پاس رکھنے سے مخلوق میں ہیبت و وقار ملے گا، اور کوئی اس کو نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ 313 مرتبہ محرم کی پہلی تاریخ کو لکھ کر پاس رکھنے سے کوئی ناگواری پیش نہیں آئے گی.

زبدۃ المحدّثین علامہ نواب سید صدیق حسن خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ: 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے اللہ اس کو ایک ہیبتِ عظیم دے گا اور اس کو کوئی ستا نہ سکے گا.

شیخ الحدیث حضرت مولانا انور شاہ کاشمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے اللہ تعالیٰ ایک وقار اور عظمت عطا فرماتے ہیں.

مفتی اعظم مولانا محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ 625 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھنے سے دلوں میں عظمت و عزت حاصل ہوتی ہے اور کوئی اس شخص سے بدسلوکی نہیں کر سکتا۔ 113 مرتبہ بسم اللہ محرم کی پہلی تاریخ کو لکھ کر پاس رکھنے سے ہر طرح کی آفات اور مصائب سے حفاظت ہوتی ہے، یہ عمل تجربہ شدہ ہے۔ 61 مرتبہ بسم اللہ لکھ کر عورت اپنے پاس رکھے تو اس کے بچے محفوظ رہیں گے، یہ بھی مجرب ہے۔ 101 مرتبہ لکھ کر کھیت میں دفن کرنے سے حفاظت اور برکت ہوتی ہے۔ 500 مرتبہ لکھنے اور اس پر 150 مرتبہ پڑھ کے دم کر کے اپنے پاس رکھنے سے حکام مہربان اور ظالم کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔ 21 مرتبہ لکھ کر دردِ سر کی جگہ باندھنے سے سر کا درد ختم ہو جاتا ہے.

100 مرتبہ لکھ کر پاس رکھنے سے لوگوں کے دلوں میں رعب پیدا ہوتا ہے۔ 110 مرتبہ لکھ کر عورت کی کمر پر باندھنے سے 3 دن میں حمل ٹھہر جاتا ہے.

میرے محترم دوستو! ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے اکابر و اسلافؒ نے دین کا کوئی بھی شعبہ تشنہ طلب نہیں چھوڑا۔ اس لیے عبقری اکابر و اسلاف رحمہم اللہ ہی کے عقائد و اعمال کا سو فیصد پرچار کر رہا ہے۔

625 dafa bismillah wala taweez

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026