ترکیہ کے سمندر میں صحابی رسول ﷺ کا معجزانہ عمل!

عبقری پانچویں انٹرنیشنل ترکیہ روحانی کانفرنس (16 تا 19 اپریل 2026ء) کے موقع پر شیخ الوظائف نے حاضرین کو سمندر میں مشکل کشا عمل کروایا، یہ عمل تسبیح خانہ کا خود ساختہ نہیں بلکہ مشہور صحابی رسول ﷺ علاء الحضرمیؓ کا ہے، آئیے اس کا ثبوت ملاحظہ فرمائیں

حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن الخطابؓ نے ایک فوج تیار کی اور حضرت العلاء بن الحضرمیؓ کو اس کا سالار مقرر کیا۔ میں بھی اس فوج کے غازیوں میں شامل تھا، ہم اپنی جنگ کی جگہ پر آئے تو ہمیں معلوم ہوا کہ دشمن ہم سے پہلے پہنچ چکا ہے اور اس نے پانی کے نشان مٹا دیے ہیں (یعنی آس پاس پینے کے لیے پانی موجود نہ تھا)، گرمی شدید تھی پیاس نے ہمیں اور ہماری سواریوں کو مشقت میں ڈال دیا اور یہ جمعہ کا دن تھا جب سورج غروب ہونے کے لیے ڈھل گیا تو حضرت العلاء بن الحضرمیؓ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی پھر آسمان کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائے اور ہم نے بھی آسمان کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائے اور ہمیں آسمان میں کوئی چیز نظر نہ آئی تھی۔

راوی بیان کرتے ہیں کہ خدا کی قسم ابھی ان کے ہاتھ نیچے نہیں آئے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہوا بھیجی اور بادل پیدا کیے اور وہ برسے حتیٰ کہ تالاب اور گھاٹیاں بھر گئیں، ہم نے پانی پیا اور اپنی سواریوں کو پلایا اور جمع کر لیا۔ پھر ہم اپنے دشمن کے پاس آئے اور وہ سمندر کے خلیج کو پار کر کے جزیرہ تک پہنچ گئے انہوں (حضرت علاء الحضرمیؓ) نے خلیج پر کھڑے ہو کر فرمایا:

پھر فرمایا اللہ کا نام لے کر گزر جاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں ہم گزر گئے اور پانی نے ہماری سواریوں کے سموں کو بھی تر نہ کیا، پھر ہم خلیج پر آئے تو انہوں نے پہلے کی سی بات کی (یعنی مذکورہ کلمات دوبارہ پڑھے) اور ہم پار ہو گئے۔ پانی ہماری سواریوں کے سموں کو بھی تر نہ کر سکا۔

  1. (تاریخ ابن کثیر (البدایہ والنہایہ) جلد ششم، صفحہ نمبر 213، علامہ حافظ ابوالفدا عماد الدین ابن کثیر دمشقی، مکتبہ نفیس اکیڈمی اردو بازار کراچی۔)
    • نیز مذکورہ عمل عملیات کی مختلف کتب میں بھی موجود ہے (بعض کتب میں یا کریم کی جگہ یا علیم آیا ہے)
  2. انمول دفینے، حافظ محمد ہاشم صاحب جیوالویؒ، صحبت یافتہ حضرت مولانا محمد زکریا صاحبؒ، مکتبہ رمضانیہ سہارنپور انڈیا۔
  3. بیاض اشرفی، حکیم الامتؒ، صفحہ نمبر 244، مکتبہ اشرفیہ تھانہ بھون، ضلع مظفر نگر انڈیا۔
  4. دعائے حزب البحر، حضرت ابوالحسن شاذلی، صفحہ 9، کتب خانہ مظہری کراچی۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026