1- حضرت پیرانِ پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: کہ جو شخص اس آیت کو لکھ کر اپنے پاس رکھے اور ہر نماز کے بعد 3 مرتبہ پڑھتا رہے، اللہ تعالیٰ اس پر روزی کے دروازے کھول دیتا ہے: اَللّٰهُ لَطِيْفٌۢ بِعِبَادِهٖ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُۚ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيْزُ۔
(بحوالہ کتاب: تحفہ قلندری صفحہ 115 ناشر: جہانگیر بک ڈپو لاہور، ملتان، کراچی)
2- امام ابنِ تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ روزانہ فجر کی نماز کے بعد یہ وظیفہ 40 مرتبہ پڑھا کرتے تھے: يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ، أَصْلِحْ لِيْ شَأْنِيْ كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِيْ إِلَى نَفْسِيْ طَرْفَةَ عَيْنٍ۔
(بحوالہ کتاب: سوانح مولانا داؤد غزنوی، صفحہ 210 ناشر: فاران اکیڈمی، قذافی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور)
جائز ناجائز، حلال حرام اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے
