سورہ والضحیٰ کے ہر ’’کاف‘‘ پر 9 بار ’’یا کریم‘‘ پڑھنے والا تسبیح خانہ میں بتایا جانے والا عمل شیخ الوظائف نے کہاں ںسے گھڑ لیا!

تسبیح خانہ کے منبر سے شیخ الوظائف نے متعدد بار مختلف مسائل اور الجھنوں میں پھنسے لوگوں کے لئے سورۃ والضحیٰ کے ہر ’’کاف‘‘ پر ۹ بار ’’یا کریم‘‘ پڑھنے والا عمل بتایا‘ جس سے بے شمار لوگ مستفید ہو رہے اور اس عمل کے مشاہدات بھی بتا رہے ۔اس عمل کے حوالے سے کچھ نادان مخلصین کا کہنا ہے کہ یہ عمل’’ شیخ الوظائف ‘‘کا اپنا بنایا ہوا ہے اس کا کہیں کسی کتاب میںحوالہ موجود نہیں ہے ۔آئیے تسبیح خانہ سے جڑے بے شمار لوگوں کے اس آزمودہ عمل کا حوالہ دیکھتے ہیں کہ کیا یہ عمل تسبیح خانہ کا اپنا ہے یا اس کا بھی کسی اکابرین کی کتابوں سے حوالہ موجود ہے۔

سورۃ والضحیٰ کو عاملین نے پر تاثیر مانا ہے اس میں 9 مقام پر ’’کاف‘‘آیا ہے۔آپ نماز فجر کے بعد وہیں بیٹھیں یہ سورۃ پاک اس طرح پڑھیں کہ جب بھی کاف آئے تو ’’یا کریم‘‘ نو مرتبہ پڑھیں۔یہ عمل صرف نو ایام کریں ملازمت مل جائے گی۔ان شاءاللہ ۔

(1) بکھرے موتی ‘جلد اول ‘ ص 61)

(2)اسلامی وظائف کا انسائیکلوپیڈیا،ص82،تدوین و ترتیب :سید مزمل حسین نقشبندی،ربانیہ پبلیکشنز،لاہور۔

(3)شرعی علاج بحوالہ خزانہ احسال ص 1)

ان حوالہ جات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ تسبیح خانہ کا پیغام حقیقت میں’اکابر‘‘ کا ہی پیغام ہے جس پر بے شمار لوگ عمل پیراں ہو کر فیض یاب ہو رہے اور اپنی دنیا و آخرت کو سنوار رہے ہیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025