Machharon Ko Bhaga Denay Wala Taweez Qisat 606

مچھروں کو بھگا دینے والا تعویذ!کیا عبقری والوں کو تعویذات کا ہیضہ ہو گیا ہے؟

آج سے کچھ عرصہ پہلے عبقری سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں مچھروں سے حفاظت اور ان کو بھگا دینے والے ایک تعویذ کے بارے میں بتایا گیا۔اس کے بعد جہاں بہت زیادہ لوگوں نے اپنے مشاہدات بتائے اور نفع پایا۔ وہاں کچھ لوگوں کی طرف سے اس پوسٹ اور تعویذ پر تنقید بھی کی گئی کہ عبقری نے مسائل کے حل کے لیے قرآنی و مسنون اعمال کے ساتھ ساتھ اب من گھڑت تعویذ گھڑنا شروع کر دیے ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عبقری تسبیح خانہ کے منبر سے وظائف اور تعویذات بنائے نہیں بلکہ بتائے جاتے ہیں۔

شیخ الوظائف کے بتائے جانے والے ہر عمل کی طرح اس عمل کا تعلق بھی اکابرین سے ہی ہے۔آئیے اس عمل کا حوالہ ملاحظہ فرمائیں۔”اگر کہیں مچھروں کی کثرت ہو تو چار کاغذ پر یہ عدد ” ٢ ١ ٢ ١ ١ ١ "لکھ کر مکان یا باغ یا کمرہ کے چاروں کونوں پر چپکا دیں۔ انشاءاللہ سب مچھر بھاگ جائیں گے۔ مجرب ہے۔

(بحوالہ: گنجینہ اسرار، حضرت مولانا سیدانور شاہ کشمیری)

عبقری تسبیح خانہ میں اکابرین کے بتائےجانے والے اعمال کا مقصد امت کو اس سے روشناس کروا کر ان کے مسائل کو حل کروانا اور اکابر کے فیض کو عام کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں بے شمار لوگ بدعات اور غیر اللہ کی بجائے اکابرین کے بتائے جانے والے اعمال سے مستفید ہو رہے اور ان شاءاللہ ہوتے رہیں گے۔

Machharon Ko Bhaga Denay Wala Taweez Qisat 606

فیس بک پر پڑھیں

حضرت خضرؑ سے ملاقات گارنٹی شدہ عمل ‘اس عمل کی حقیقت جانئیے!

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025