سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحابِ کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خود ساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت نے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتا نہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے:
(1) یہ نام لکھ کر دروازے پر لگا دیئے جائیں تو مکان جلنے سے محفوظ رہتا ہے۔
(2) مال وسرمایہ پر رکھ دیئے جائیں تو چوری نہیں ہوتا۔
(3) کشتی یا جہاز ان کی برکت سے نہیں ڈوبتا۔
(4) بھاگا ہوا شخص انکی برکت سے واپس آ جاتا ہے۔
(5) آگ لگی ہو تو یہ نام کپڑے میں لکھ کر ڈال دیئے جائیں تو بجھ جاتی ہے۔
(6) بچے کے رونے۔
(7) باری کے بخار۔
(8) دردِ سر۔
(9) ام الصبیان۔
(10) خشکی وتری کے سفر میں جان ومال کی حفاظت۔
(11) عقل کی تیزی۔
(12) قیدیوں کی آزادی کیلئے یہ نام لکھ کر بطریق تعویذ بازو میں باندھے جائیں۔
بحوالہ کتاب: حاشیہ الجمل علی الجلالین ج 3 ص 6 مصنف: مولانا جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ، ناشر: قدیمی کتب خانہ کراچی۔ (2) ترجمہ کنز الایمان تفسیر خزائن العرفان ص 557 ترجمہ: حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب رحمتہ اللہ، تفسیر حضرت مولانا سید محمد نعیم الدین صاحب مراد آبادی رحمتہ اللہ، ناشر: ضیاء القرآن لاہور۔
جوان اسماء مبارک کو لکھ کر مکان کی چھت میں چھپا دے یا کسی بھی چیز میں رکھے، وہ آگ سے نہ جلے اور اگر کسی جگہ آگ لگ گئی ہو تو ایک سفید کپڑے میں یہ اسماء لکھ کر اور اس میں دو تین سنگریزے باندھ کر آگ میں ڈال دیں۔ خدا تعالیٰ کے حکم سے آگ بجھ جائے گی۔ (تحقیق و ترتیب: قیصر احمد بی۔ اے کراچی) (اصحاب کہف مستند حوالہ نمبر 3)
تسبیح خانہ کا ایک ایک وظیفہ اور عمل با حوالہ اور مستند ہے
