اللہ کے سچے مجذوب کسی حال میں ہوں ان پر انگلی نہ اٹھائیں

شیخ الوظائف دامت برکاتہم ایک بات فرماتے ہیںکہ کہ اللہ کے سچے مجذوب کسی بھی حال میں ہوں ان پر اعتراض نہ کریں ، انگلی نہ اٹھائیں ، نکتہ چینی نہ کریں انھیں ان کے حال پر ہی رہنے دیں کیونکہ یہ مرفوع القلم ہوتے ہیں اور اللہ کی محبت میں فنا ہوچکے ہوتے ہیں ۔آپ کا یہ فرمان ہمارے بڑوں ہی کی تعلیمات کا نتیجہ ہے حوالہ پیش خدمت ہے:

حضرت مولانا عبدالواحد صاحب مدظلہ خلیفہ مجاز حضرت مولانا شیخ حما د اللہ ہالیجوی ؒفرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی ننگے پائوں آیا۔ اس کے پائوں میں کیچڑ لگی ہوئی تھی اس نے مسجد میں داخل ہونے کے لئے جلدی جلدی پائوں دھویا، کچھ مٹی صاف ہوئی اور کچھ پائوں میںلگی رہ گئی۔ اسی حالت میں وہ حضرت صاحبؒ کے پاس آیا۔ حضرت صاحب مصلے پر تشریف فرما تھے، وہ دوسری طرف سے آیا اور حضرت کے قریب ہوتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ اس کا وہ پائوں جس پر مٹی لگی ہوئی تھی، ٹھیک اس جگہ پڑا جہاں سجدے میں حضرت صاحب کی پیشانی پڑتی تھی۔ مجھے یہ دیکھ کر سخت اُلجھن ہوئی۔ حضرت صاحب کے سامنے اسے ٹوکنا بے ادبی تھی۔ میں منتظر رہا کہ حضرت صاحب دوسری طرف متوجہ ہوں تو اسے تنبیہ کروں۔ حضرت صاحب نے دوسری طرف توجہ کی اور میں نے انگلی سے اس کو ایک ٹھوکا دیا، زبان سے کچھ نہ کہا، حضرت صاحب نے فوراً فرمایا ’’نہیں بیٹا کچھ نہ کہو،اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہے۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026