عبقری وظائف کی چونکا دینے والی اصلیت

قسط نمبر 78
عبقری وظائف کی چونکا دینے والی اصلیت

اکابر پر اعتماد

محترم قارئین ! شاہ اسماعیل شہید رحمة الله عليه کے مرشد اور شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمة الله عليه کے خلیفہ شہید بالاکوٹ حضرت سید احمد شہید بریلوی عالم اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں، جنہیں دیو بندی، بریلوی، شیعہ اور اہل حدیث ہر مسلک کے لوگ مانتے ہیں۔ حضرت مولانا سید ابو الحسن علی میاں ندوی رحمة الله عليه ان کے متعلق فرماتے ہیں کہ میرے جد امجد حضرت سید احمد شہید بریلوی رحمة الله عليه کو جہاد فی سبیل اللہ کی برکت سے اتنی اونچی نسبت اور مقام حاصل تھا کہ آپ رحمة الله عليه کے مرشد امام المحدثین حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی دینا بھی اپنے مریدوں اور رشتہ داروں کو اصلاح ، دعا اور توجہ کے لئے حضرت سید صاحب رحمة الله عليه کے پاس بھیجتے تھے۔ ( بحوالہ کتاب : تاریخ دعوت و عزیمت ناشر مجلس نشریات اسلام ناظم آباد کراچی )

ذیل میں حضرت سید احمد شہید رحمة الله عليه کے ایسے وظائف درج کیے جا رہے ہیں، جو انہوں نے موقع کی مناسبت سے خاص تعداد مقرر فرما کر اپنے مریدین اور مجاہدین کو عنایت فرمائے ۔ موجودہ دور میں ماہنامہ عبقری میں وظائف شائع ہوں تو کہا جاتا ہے کہ یہ من گھڑت اور خلاف شریعت ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر عبقری کے وظائف خود ساختہ ہیں تو عبقری سے پہلے آنے والے تمام رسائل و کتب میں شائع ہونے والے وظائف کی کیا حیثیت ہے؟ الحمد للہ ہمیں اپنے اکابر پر مکمل اعتماد ہے کہ ان کے وظائف و عملیات خلاف شریعت نہیں تھے اور نہ ہی ان کی کتابوں سے حاصل کر کے عبقری میں شائع ہونے والے وظائف خود ساختہ ہیں۔

اسماء الحسنی کا عمل : ایک بار حضرت شاہ صاحب رحمة الله عليه کے کچھ رشتہ داروں نے رزق کی تنگی کی شکایت کی تو حضرت سید صاحب رحمة الله عليه نے اُن کو برکت والے روپے دیئے اور ان کے ساتھ دو افراد اور تھے اُن کو یہ وظیفہ ارشاد فرمایا: اکتالیس دن تک ہر روز گیارہ ہزار بار یا مغنی اور گیارہ ہزار بار یا باسط پڑھیں، اور اس وظیفہ کے اول اور آخر میں سات سات بار درود شریف اور سورہ فاتحہ پڑھیں ، اکتالیس دن کے بعد یہ عمل بند کر دیں۔ ان حضرات نے یہ عمل کیا تو ماشا اللہ چند دن بعد ان کی تمام تنگی بہت عجیب طریقہ سے دور ہوگئی ( بحوالہ کتاب: وقائع احمدی صفحہ ۹۲۱)

بسم اللہ کا عمل : ایک صاحب جن کا نام ” محمد میاں تھا۔ انہوں نے حضرت سید صاحب رحمة الله عليه اور آپ کے رفقاء کی دعوت کی ، اور پھر انہوں نے آپ رحمة الله عليه کی خدمت میں اپنی پریشانی عرض کی کہ ہماری قدیم جاگیریں انگریز حکومت نے ضبط کر لی ہیں ، جبکہ ہمارے اخراجات اپنی پرانی طرز پر جاری ہیں جس کی وجہ سے ہم ہمیشہ قرضدار رہتے ہیں، حضرت ہمیں ایسی دعا بتادیں کہ جس کی برکت سے اللہ تعالی قرض سے نجات بخشے اور ہماری گزر بسر خوبی سے چلے حضرت سید صاحب رحمة الله عليه ان کو یہ مؤثر اور طاقتور وظیفہ ارشاد فرمایا: پانچ سو بار درود شریف پڑھ کر گیارہ سو بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور آخر میں پھر پانچ سو بار درود شریف پڑھیں، اللہ تعالیٰ آپ کا مقصد پورا کرے گا۔ قرآنی آیت مبارکہ کا عمل : ایک شخص نے حضرت سید صاحب رحمة الله عليه سے رزق میں وسعت اور برکت کا عمل پوچھا تو آپ رحمة الله عليه نے ارشاد فرمایا: تم گیارہ سو بار یہ آیت پڑھا کرو: ان الله هو الرزاق ذو القوة المعنين – اول آخر درود شریف ( بحوالہ کتاب : وقائع احمدی ص ۵۴۱)

الله الصمد کا عمل : ایک شخص نے عرض کی کہ میں روزی سے بہت تنگ حال ہوں: کچھ ایسا عمل ارشاد فرمائیں کہ روزی کشادہ ہو جائے۔ آپ رحمة الله عليه نے ارشاد فرمایا: تم ہر روز گیارہ سومرتبہ اللہ الصمد پڑھا کرو، اول آخر درود شریف جتنی بار ہو سکے ۔ اللہ تعالیٰ تمہاری روزی میں برکت کرے گا ( بحوالہ کتاب: وقائع احمدی ص 542 ناشر: سید احمد شہیدا اکیڈمی لاہور – بااهتمام: سید نفیس الحسینی رحمۃ اللہ علیہ

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025