بہترین نوکری حاصل کرنے کیلئے 4 علماء کا آزمودہ شرطیہ عمل

جو لوگ کہتے ہیں کہ عبقری میں دیے جانے والے وظائف کی کوئی سند نہیں ہوتی۔ کیا عبقری پر وحی نازل ہوتی ہے کہ فلاں وظیفے کا فلاں فائدہ ہے؟ ایسے تمام احباب کی خدمت میں گزارش ہے کہ اپنے دل میں چھپے ہوئے شبہات دُور کر کے یہ یقین پختہ کر لیں کہ حضور سرورِ کونین ﷺ کی ختمِ نبوت کے صدقے وحی کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند ہے۔ الحمد للہ عبقری کے تمام قارئین کو اس بات پر قلبی اطمینان حاصل ہے کہ عبقری میں صرف وہی وظائف دیے جاتے ہیں، جو سالہا سال سے ہمارے اکابر و اسلاف رحمہم اللہ کے تجربات سے ثابت ہیں۔ ان وظائف کو پڑھ کے ہمارے تمام اکابر و اسلاف نہ خود مشرک ہوئے، نہ ہی ان کے ذریعے کسی اور کو شرک و بدعت کے جراثیم لگے۔ بلکہ عین ایمان کی حالت میں ان کی زندگی گزری اور خالص ایمان ہی کی حالت میں وہ دنیا سے رخصت ہوئے، لیکن جاتے جاتے اپنے پیچھے ان وظائف کی صورت میں ہمارے لیے انمول جواہرات چھوڑ گئے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ خدارا اپنی مصروفیات سے تھوڑا وقت نکال کر اپنے ان اکابر و اسلاف کے متعلق معلومات حاصل کریں، جن کے ذریعے ہم تک دین چلا آ رہا ہے۔ اگر اتنی فرصت ممکن نہیں تو پھر اعتماد رکھیں کہ ان شاء اللہ عبقری کے ذریعے ایسی کوئی چیز نہیں پھیلائی جاتی، جو شریعت سے ٹکراتی ہو۔ مثلاً چند برس پہلے عبقری میں روزگاری کی پریشانیوں سے بچنے، رشتوں کی بندش توڑنے اور اچھی جگہ نوکری حاصل کرنے کیلئے سورۂ والضحٰی میں آنے والے "کاف” پر 9 مرتبہ "یا کریم” پڑھنے کا ایک عمل شائع ہوا۔ کچھ لوگوں کیلئے یہ عمل نیا تھا، لیکن اہل علم جانتے ہیں کہ اس عمل کو مولانا ابوالحسن بارہ بنکویؒ (فاضل دارالعلوم) نے مشکلات کے حل کیلئے اکسیر المجرب لکھا ہوا ہے

یہی عمل بقیۃ السلف حضرت مولانا محمد یونس پالنپوری مدظلہٗ نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے پُر تاثیر قرار دیا ہے (دیکھیں کتاب: بکھرے موتی، صفحہ 84 ناشر: بلسم پبلی کیشنز، 40 اردو بازار، لاہور) اسی عمل کو مولانا حافظ محمد اقبال قریشی صاحب نے ملازمت کے حصول کیلئے شرطیہ عمل قرار دیا ہے (دیکھیں کتاب: وظائف الصالحین، صفحہ 160 پسند فرمودہ: شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی صاحب، مولانا عبدالعزیز صاحب اور مفتی حمید اللہ جان صاحب، ناشر: مکتبہ شہیدِ اسلام، لال مسجد، اسلام آباد) روحانی اسکالر سید مزمل حسین نقشبندی صاحب نے بھی اسی ترتیب اور اسی تعداد کے مطابق یہ وظیفہ نوکری حاصل کرنے کیلئے مجرب قرار دیا ہے

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026