تبلیغی جماعت میں جنات کتنے چلے لگاتے ہیں؟ حضرت مولانا سید محمد شاہد صاحب سہارنپوری لکھتے ہیں کہ : حضرت مولا نا انعام الحسن صاحب نے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کو سنبھل مراد آباد میں ہونے والے 1387 ھجری کے اجتماع کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا: سنبھل اجتماع میں جنات بھی کثیر تعداد میں تشریف لائے ہیں۔ ان میں سے چالیس جنات جماعت میں تین چلے کیلئے بھی گئے ہیں۔ ایک دن ان جنات میں سے” بدرالد جی” نامی جن نے بندہ ( مولانا انعام احسن صاحب) سے بیعت ہونے پر اصرار کیا۔ لیکن میں نے اسے آپ جناب کا حوالہ دے دیا کہ آپ ہم سب کے بزرگ ہیں۔ اس نے کہا: ٹھیک ہے! میں مرکز جا کر دو دن رہوں گا۔ براہ کرم اس کے متعلق تفصیل سے ارشاد فرما ئیں کہ کیا کیا جائے ؟
(بحوالہ کتاب: سوانح حضرت مولانا انعام الحسن صاحب رحمتہ اللہ علیہ جلد 3 صفحہ 331 ناشر: فرید بک ڈپو دہلی)
