مسائل، پریشانیوں، جادو، جنات سے گھرے لوگ تسبیح خانہ اور اس کی شاخوں میں اپنے مسائل کا حل لینے آتے ہیں۔ الحمد للہ تسبیح خانہ لوگوں کو قرآن وسنت اور اکابر سے منقول شدہ اعمال و قرآنی وظائف سے جوڑتا ہے۔ جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ
تو ہو کسی بھی حال میں مولا سے لو لگائے جا
قدرت ذوالجلال میں کیا نہیں گڑگڑائے جا
اللہ تبارک تعالیٰ اپنے بندوں سے بے پناہ محبت کرنے والے ہیں جب ان کو پکارا جاتا ہے تو وہ اپنے نام کی لاج رکھ لیتے ہیں اور تسبیح خانہ میں آئے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کر دیتا ہے آج میں تسبیح خانہ و ادارہ عبقری کی شائع کردہ کتاب سنت کا نور۔۔۔ ہر بلا دور سے چند دعائیں آپ کی خدمت میں نقل کرتا ہوں جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ تسبیح خانہ کیسے جاندار اعمال کی لوگوں کو ترغیب دے رہا ہے اور میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تسبیح خانہ میں کرائے جانے والے ان اعمال کو کرنے والے کی اللہ پاک جھولیاں بھر دیتے ہیں۔۔۔ تسبیح خانہ میں بتائے جانے والے 100 فیصد دعائیں قبول کرانے والے کلمات
(1)۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّیْ اَشْھَدُ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُوًا اَحَدٌ (حصن) فائدہ: آپ ﷺ نے ان کلمات کو اسم اعظم فرمایا ہے کہ ان کے ذریعے جو مانگا جاتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ ضرور دیتے ہیں۔
(2)۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (سورۃ البقرۃ) فائدہ: حضور ﷺ سودعائیں بھی مانگتے تو ان کے شروع میں درمیان میں اور آخر میں یہ دعا ضرور مانگتے۔ وضاحت: اس دعا پر شیخ الوظائف کے کئی درس موجود ہیں۔
(3)۔ اَسْئَلُکَ بِلَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ وَ اَسْئَلُکَ بِلَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبَّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ وَ اَسْئَلُکَ بِلَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ الْاَرَضِیْنَ السَّبْعِ وَ مَا فِیْھِنَّ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ فائدہ: حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں: جسے کوئی غم یا پریشانی پیش آئے یا اسے کسی بادشاہ سے خوف ہو اور وہ ان کلمات کے ذریعہ دعا کرے گا تو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی (حیاۃ الصحابہؓ)۔ نوٹ: یہ دعا پڑھنے کے بعد اللہ سے اپنی ضرورت مانگے۔
(4)۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ فائدہ: حضور ﷺ نے فرمایا دو کلمے زبان پر بہت ہلکے، میزان میں بہت وزنی، رحمن کو بہت محبوب ہیں (بخاری)۔
(5)۔ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ مُحَمَّدٍ رَّحْمَۃً عَآمَّۃً فائدہ: حدیث پاک میں آتا ہے کہ یہ بہترین دعا ہے (کنز العمال)۔
(6)۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَأَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْکَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ فائدہ: حضرت ابوامامہؓ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ایک مرتبہ بہت سی زیادہ دعائیں مانگی لیکن ہمیں ان دعاؤں میں سے کچھ یاد نہ رہا۔ حضور ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں ایسی جامع دعا نہ بتا دوں جس میں یہ سب (دعائیں) جمع ہو جائیں؟ تم یہ دعا مانگا کرو (ترمذی)
(7)۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ (ترمذی) فائدہ: جو بھی مسلمان آدمی کسی بھی مقصد کیلئے اس آیت کریمہ کو پڑھ کر دعا مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کی دعا ضرور قبول فرمائیں گے۔
(8)۔ اَسْئَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ھُوَ لَکَ سَمَّیْتَ بِہٖ نَفْسَکَ اَوْ عَلَّمْتَہٗ اَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ اَوْ اَنْزَلْتَہٗ فِیْ کِتَابِکَ اَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِہٖ فِیْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ۔ فائدہ: آپ ﷺ ان کلمات کے ساتھ دعا کیا کرتے تھے (مسند احمد)
