سوتے وقت یہ کام کریں اور تسبیح خانہ کو دعائیں دیں ۔۔۔!

آج ہماری زندگی میں پریشانی، بلائیں اور مصیبت آنے کی اصل وجہ سنت کی زندگی سے دوری ہے ”تسبیح خانہ“ کی کوشش یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اس زندگی میں داخل ہو جائیں تو ہم پر آئی ہوئی ہر مصیبت دور ہو جائے گی۔۔۔! عبقری پڑھنے والے ہر دوست کیلئے ایسے جاندار اعمال جو آپ کی زندگی کو شاندار اور خوشحال کر دیں گے۔۔۔! کیا صرف آپ اپنے لیے ہی خوشحالی چاہتے ہیں۔۔۔؟ نہیں ہرگز نہیں تو پھر دیر کیسی ابھی ”اکابر پر اعتماد“ کی پوسٹیں اپنے تمام دوستوں کو سینڈ کریں اور لاکھوں نیکیوں سے اپنے آخرت کے اکاؤنٹ کو بھر لیں۔۔۔! سوتے وقت یہ کام کریں اور اپنے لیے دنیا و آخرت کو آسان کریں۔

(1) سوتے وقت ذکر کرنے سے دعا قبول ہوتی ہے (مسند احمد)۔ فرشتے نگرانی کرتے ہیں (طبرانی)۔ پوری رات ذکر، نماز پڑھنے والے کی طرح ہوتا ہے (فتح الباری)۔

(2) آخری تین قل 3 مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارنا اور تمام جسم پر پھیرتے وقت سر، چہرہ اور سامنے کے حصہ سے شروع کرنا (بخاری و مسلم)۔

(3) آیۃ الکرسی پڑھنا۔ فائدہ: رات بھر ایک فرشتہ حفاظت کرتا ہے اور شیطان کو دور کر دیا جاتا ہے (بخاری)۔

(4) آپ ﷺ سورہ ملک اور سورہ سجدہ پڑھے بغیر نہ سوتے تھے (ترمذی)۔

(5) سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھنا۔ فائدہ: موت کے علاوہ ہر چیز سے بے خوف رہے گا (حصن حصین)۔

(6) سبحان اللہ 33 مرتبہ، الحمد للہ 33 مرتبہ، اللہ اکبر 34 مرتبہ پڑھنا۔

(7) سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھنا۔ فائدہ: ہر نقصان پہنچانے والی چیز سے حفاظت ہو جاتی ہے (مسلم و بخاری)۔

(8) سورہ کافرون پڑھنا۔

(9) 3 مرتبہ استغفار پڑھنا: اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ فائدہ: سمندر کے جھاگ، درختوں کے پتے، ریت کے ذرات یا ایام دنیا کے برابر گناہ ہوں تب بھی معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ (کنز العمال، ترمذی) داہنی کروٹ لیٹ کر سرِ یار خسار کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دعائیں بار پڑھنا (مشکوۃ)

(10) اَللّٰھُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ

(11) بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَ ضَعْتُ جَنْبِیْ وَ بِکَ اَرْفَعُہٗ اِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا وَ اِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ (بخاری، ترمذی)۔

(12) اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی۔ (بخاری، مسلم)

(13)۔ بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَ وَجَّھْتُ وَجْھِیْ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَاَلْجَاْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْکَ لَا مَلْجَاَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ اِلَّآ اِلَیْکَ اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ

”ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال۔۔۔ جس سے آپ دین و دنیا اور آخرت میں ہو جائیں گے مالا مال“

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026