صبح و شام ایک مرتبہ یہ مسنون دعا پڑھیں اور ہر دشمن سے حفاظت پائیں !

تسبیح خانہ جو پیغام ساری دنیا میں پھیلانے کیلئے کوشاں ہے وہ ہے اعمال سے پلنے کا یقین، اعمال سے بننے کا یقین، اعمال سے بچنے کا یقین یہی وہ یقین تھا جو کہ صحابہ کرامؓ اور اولیائے کرامؓ کی زندگی کا خاصہ تھا ”اکابر پر اعتماد“ کے دوستوں کیلئے صحابی رسول ﷺ کی زندگی کا ایک واقعہ پیشِ خدمت ہے جو کہ ہمیں تسبیح خانہ کے اس پیغام کو سمجھانے کیلئے کافی ہے کہ کس طرح سر پر منڈلاتی موت کے مقابلے میں بھی انھیں اعمال کا یقین کس درجہ تھا۔۔۔! اللہ کریم ہمیں بھی یہ یقین عطا فرمائے۔۔۔! حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حجاج بن یوسف سے کہا کہ تو مجھے قتل نہیں کر سکتا، اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ دعا سکھائی ہے جسے میں پڑھتا ہوں، اس کے پڑھنے کے بعد نہ مجھے کسی شیطان کا ڈر ہوتا ہے نہ بادشاہ کا اور نہ کسی درندے کا (عمل الیوم واللیلۃ)۔

(صبح وشام ایک مرتبہ) ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! مجھے اپنی جان اور اپنی اولاد اور اپنے اہل وعیال اور مال کے بارے میں خوف و ضرر رہتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صبح و شام یہ پڑھ لیا کرے (بسم اللہ علی دینی نفسی وولدی واہلی و مالی) چند دن کے بعد یہ شخص آئے تو آپ نے دریافت فرمایا اب کیا حال ہے؟ عرض کیا قسم ہے اس ذات کی جس نے حق کے ساتھ آپ کو مبعوث فرمایا، میرا سب خوف غائب ہو گیا

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026