فقیہ الامت، استاذ الحدیث، مفتیِ اعظم حضرت مفتی محمود الحسن صاحب رحمہ اللہ سے کسی شخص نے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کر کے تعویذ مانگا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: روزانہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیانی وقت میں یہ وظیفہ پڑھ لیا کرو۔ ان شاء اللہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔
اوّل و آخر 11 مرتبہ درود شریف + 41 مرتبہ سورہ فاتحہ مع بسم اللہ
بحوالہ کتاب: ملفوظات فقیہ الامتؒ، صفحہ 200 مرتب: مفتی محمد فاروق استاذ جامعہ محمودیہ ناشر: مکتبہ دارالھدیٰ اردو بازار کراچی
میرے محترم دوستو! یہی وظیفہ ماہنامہ عبقری میں کئی مرتبہ چھپ چکا ہے اور ہزاروں لوگ اس وظیفے کی برکت حاصل کر کے ناممکن مسائل حل کروا چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مفتی محمود صاحب رحمہ اللہ نے بھی یہ وظیفہ عبقری سے پڑھا ہوا تھا؟ عبقری پر جو اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس میں من گھڑت وظائف دیے جاتے ہیں، کیا مفتی محمود صاحب رحمہ اللہ کے وظیفے کو بھی من گھڑت کہا جا سکتا ہے؟
