جنات لوگوں کو اٹھا کر بھی لے جاتے ہیں بالکل سچا انکشاف

علامہ لاہوتی صاحب کے جنات کے واقعات میں جنات کی دنیا میں کئی مرتبہ لوگوں کو اٹھا کر لے جانے کا ذکر ملتا ہے بعض لوگوں کا کہنا ہے جنات کو یہ طاقت نہیں کہ وہ انسانوں کو اٹھا کر ہی لے جائیں تو ایسے لوگوں کیلئے جامعہ بنوری ٹاؤن کا فتویٰ پیش خدمت ہے:

جنات کو اللہ رب العزت نے انسانی آزمائش کے لیے یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ مختلف تصرف کر کے انسانی زندگی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جس کا قرآن و حدیث سے واضح ثبوت بھی ملتا ہے، لہٰذا کسی کے جسم پر جن کا تسلط اور اس کے اثر سے مغلوب ہو جانا کوئی بعید نہیں ہے، نیز جنات کی تسخیر ممکن ہے اور ان سے بچاؤ کے لیے شرعاً اس کی گنجائش بھی ہے اور جنات کا انسان کے پاس آنا ممکن اور ثابت ہے۔

ایک واقعہ تو خود حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ "بنو عذرہ” قبیلے کا ایک شخص جس کا نام "خرافہ” تھا اسے جنات پکڑ کر لے گئے تھے، وہ ایک عرصہ تک جنات کے درمیان مقیم رہا پھر وہی اسے انسانوں کے پاس چھوڑ گئے ۔ اب وہ واپس آنے کے بعد عجیب عجیب قصے سنایا کرتا تھا، اس لئے لوگ (ہر عجیب بات کو) خرافہ کا قصہ کہنے لگے۔ مسند احمد مخرجاً (42 / 141) :

علامہ لاہوتی صاحب کے واقعات کو سمجھنے کیلئے وسیع علم کا ہونا ضروری ہے

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026