شیخ الوظائف دامت برکاتہم کا موضوع ہی یہ ہے کہ انسانیت کس طرح خوشحال ہو جائے اور بدحالی سے بچ جائے۔ اس لیے آپ اکثر اپنے دروس میں خوشحالی کے راز بیان فرماتے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ نے فرمایا کہ "کبھی صحابہ کرامؓ اور اولیائے کرامؒ کی شانِ اعلیٰ مقام میں گستاخی و بے ادبی نہ کرنا یہ گستاخی اور بے ادبی زندگی میں فقر اور مسکینی لے آتی ہے دراصل اس بات کے پیچھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت ہے” "اکابر پر اعتماد” کے دوستوں کیلئے پیش خدمت ہیں:
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت موقوفاً ان الفاظ سے ہے کہ انہوں نے فرمایا:
يَا غُلَامُ اِيَّاكَ وَسَبَّ اَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاِنَّ سَبَّهُمْ مَفْقَرَةٌ الخ
"کہ اے برخوردار: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا کہنے سے اجتناب کرو کیونکہ ان کو برا کہنا فقر و مسکینی کا باعث ہے۔”
اگر آپ تمام حضرات فاقہ اور تنگدستی سے بچنا چاہتے ہیں تو شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی اس بات کو ہمیشہ اپنے پلو سے باندھ لیں۔
