مفتی محمد شفیعؒ کا انوکھا عمل!

اگر تمہاری کوئی چیز گم ہو جائے یا تم چاہو کہ فلاں آدمی کے ساتھ تمہاری ملاقات ہو جائے تو یہ دعا پڑھ لیا کرو۔

یَاجَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْہِؕ اِنَّ اللہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَؕ اِجْمَعْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ کَذَا (لفظ کذا کی جگہ اپنے مطلوب کا نام ذکر کرے) انشاء اللہ گم شدہ چیز یا مطلوب انسان مل جائے گا۔

راوی کہتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی کسی حاجت کے لئے یہ دعا نہیں کی کہ مجھے وہ حاجت حاصل نہ ہوئی ہو۔

شیخ المشائخ حضرت یافعیؒ سے منقول ہے کہ قضاءِ حاجات اور کامیابیِ مقاصد اور ازالہِ رنج و غم و فکر کیلئے طریقِ ذیل نہایت مفید و مجرب اور ایک خزانہِ مخفیہ ہے عمل یہ ہے:-

عشاء کی نماز کے بعد طہارتِ کاملہ کیساتھ اللہ تعالیٰ کا اسم گرامی لطیف سولہ ہزار چھ سو اکتالیس (16641) مرتبہ پڑھیں۔ اس تعداد میں کمی زیادتی ہرگز نہ ہونی چاہئے ورنہ وہ سرِ عجیب جو اس میں ہے باقی نہ رہے گا۔ اور اس تعداد کو پوری طرح محفوظ رکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک ایسی تسبیح بنائی جائے جس میں 129 دانے ہوں اور یہ تسبیح 129 مرتبہ پڑھی جائے تو یہ تعدادِ مذکور پوری ہو جائیگی۔ اور وجہ اس عددِ خاص کی یہ ہے کہ اس اسم مبارک کے عدد 129 ہیں اس کو 129 سے ضرب دینے سے عددِ مذکور نکل آتا ہے۔

یہ وظیفہ ختم کر کے اپنی حاجت کیلئے دعا کریں ان شاء اللہ تعالیٰ حاجت پوری ہوگی اور ہر مرتبہ جب 129 دانے کی ایک تسبیح پوری کر لے تو یہ آیت پڑھے لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ٘ وَہُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصَارَۚ وَہُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ اور سب سے آخر میں یہ دعا پڑھے:-

اَللَّہُمَّ وَ سِعْ عَلَیَّ رِزْقِیْ اَللَّہُمَّ عَطِّفْ عَلَیَّ خَلْقَکَ کَمَا صُنْتَ وَجْہِیْ عَنِ السُّجُوْدِ لِغَیْرِکَ فَصُنْہُ عَنْ ذُلِّ السُّؤَالِ لِغَیْرِکَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ (حیٰوۃ الحیوان، علامہ کمال الدین دمیری، صفحہ 34، جلد 1)

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026