شب برات کی فضیلت علمائے کرام کی نظر میں

حکیم الامت حضرت  مولانا اشرف علی صاحب فرماتے ہیں کہ پندرہویں شب شعبان میں مردوں کیلئے قبرستان میں جا کر دعا و استغفار کرنا مستحب ہے اور حدیث سے ثابت ہے۔ اس شب میں بیداررہ کر عبادت کرنا خواہ خلوت میں ہو یا جلوت میں افضل ہے۔ پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا مستحب ہے اور اسکی بہت فضیلت آئی ہے۔ ( زوال السنتہ یعن اعمال السنہ ص 16) (4) مفتی عزیز الرحمن صاحب اور شب برات کی اہمیت: دار العلوم کے مفتی مولانا عزیز الرحمن صاحب فرماتے ہیں کہ پندرہ شعبان کو بیدار رہ کر عبادت میں مشغول رہو اور پندرہویں تاریخ کا روزہ رکھو، پس پندرہویں شعبان کا روزہ مستحب ہے اگر کوئی رکھے تو ثواب ہے اور نہ رکھے تو کچھ حرج نہیں۔ (فتاوی دار العلوم ج 6 ص 500) (5)۔ پورے سال میں مسنون روزوں کی تعدا د 51 ہے، 33 ہر مہینے ایام بیض کے 3 روزے تو اس اعتبار سے 33 ہو گئے۔ 9 روزے ذی الحجہ کے مہینہ میں پہلی سے 9 تک ، ایک دن عاشورہ کا اور دوسرا اس کے ساتھ والا ، ایک روزہ شعبان المعظم کی پندرہ تاریخ کا ، اور شوال کے 6 روزے۔ ( مظاہر حق ج 2 ص 264) حضرت مولانا اعزاز علی صاحب اور شب برات کے کمالات: حضرت مولانا اعزاز علی صاحب فرماتے ہیں کہ شب برات کو لیلتہ الرحمتہ اور لیلتہ المبارکہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ رات خداوندی رحمت خاصہ کے نزول اور برکات کے حصول کا ذریعہ ہے۔ ( فضائل ماہ شعبان المعظم، مصنف مولانا اعزاز علی صاحب) حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب اور شب برات کی بزرگی: حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ اپنے ایک رسالے میں لکھتے ہیں کہ جس رات کی فضیلت میں دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے روایات مروی ہوں، اس کو بے بنیاد اور بے اصل کہنا بہت غلط ہے،امت مسلمہ کے جو خیر القرون یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا دور ، تابعین کا دور، تبع تابعین کا دور، اس میں بھی اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھانے کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے ، لوگ اس رات میں عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے رہے ہیں، لہذا اس کو بدعت کہنا یا بے بنیاد اور بے اصل کہنا درست نہیں، صحیح بات یہی ہے کہ یہ فضیلت والی رات ہے ، اس رات میں عبادت کرنا باعث اجر و ثواب ہے اور اس کی خصوصی اہمیت ہے ۔ (حقیقت شب برات)

شب برات کی فضیلت علمائے کرام کی نظر میں

شب برات کی فضیلت میں دارالعلوم کا فتوی: (1) پندرہویں شعبان کی رات شب برأت کہلاتی ہے، اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو گناہوں سے بری اور پاک وصاف کرتا ہے، یعنی مغفرت چاہنے والوں کی بے انتہا مغفرت فرماتا ہے جیسا کہ بہت سی احادیث میں آیا ہے نیز اس رات میں سالانہ فیصلے کی تجدید فرماتا ہے جیسا کہ قرآن میں سورہ دخان میں موجود ہے: فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيمٍ – شب برات میں نوافل پڑھنا، تلاوت کرنا، اپنے لیے اور دوسرے مسلمان بھائیوں کے لیے دعا کرنا چاہیے ۔ اور اگلے دن یعنی پندرہویں شعبان میں روزہ رکھنا بہتر ہے، حدیث شریف میں آیا ہے: قوموا ليلها وصوموا نهارها (ابن ماجہ) (فتاوی دار العلوم نمبر 7674، تاریخ : 25/10/2008) (قسط نمبر 434) شب برات کی فضیلت میں بنوری ٹاؤن کا فتوی: (2) شب برات کی رات میں مخلوق کو گنا ہوں سے بری کر دیا – جاتا ہے۔ تقریبا دس صحابہ کرام سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں۔ اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتا ہے۔ اس سال پیدا ہونے والے ہر بچے کا نام لکھ دیا جاتا ہے ، اس رات میں اس سال مرنے والے ہر آدمی کا نام لکھ لیا جاتا ہے، اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں، اور تمہارا رزق اتارا جاتا ہے۔ سات افراد کی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے تو بہ نہ کر لیں۔ صحابہ کرام اور بزرگان دین کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ اس رات میں تین کام کرنے کے ہیں: ۱۔ قبرستان جا کر مردوں کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعا کی جائے۔ ۲۔ اس رات میں نوافل، تلاوت، ذکر واذکار کا اہتمام کرنا۔ ۳۔ دن میں روزہ رکھنا بھی مستحب ہے، ایک تو اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اور دوسرا یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ ایام بیض (۱۳، ۱۴، ۱۵ ) کے روزوں کا اہتمام فرماتے تھے، لہذا اس نیت سے روزہ رکھا جائے تو موجب اجر و ثوب ہوگا۔ اس رات کی فضیلت بے اصل نہیں ہے اور سلف صالحین نے اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ (ملخصاً فتاوی بینات ، جلد اول، صفحه : ۵۵۲ تا ۵۵۷، مطبوعہ: مکتبہ بینات جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی)

شیخ الوظائف ایصال ثواب کا کیوں فرماتے ہیں؟

علامہ عینی نے شرح بخاری میں ایک حدیث نقل کی ہے کہ جو شخص ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ  الْعَلَمِينَ رَبِّ السَّمَوتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ لِلهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَوتِ وَرَبِّ الْأَرْضِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَلَهُ الْعَظَمَةُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ هُوَ الْمَلِكُ رَبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ اس کے بعد یہ دعا کرے: یا اللہ اس کا ثواب میرے والدین کو پہنچادے تو اس نے والدین کا حق ادا کر دیا۔ (فضائل صدقات) اہل قبور کو خوش کر دینے والے اعمال ” اکابر پر اعتماد” (قسط نمبر 432) ایصال ثواب کرنے سے صاحب قبر کو ایصال ثواب کرنے والے سے انسیت اور دلی لگاؤ ہو جاتا ہے۔ (1) جو شخص قبرستان میں 30 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اور ان کو ایصال ثواب کرے تو صاحب مزار یا قبر والے کو 22 لاکھ اسی ہزار نیکیاں ملتی ہیں۔ 22 لاکھ اسی ہزار گناہ معاف ہوتے ہیں 22 لاکھ اسی ہزار درجات بلند ہوتے ہیں۔ (فتح القدیر جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 19) اور صاحب قبر کی بخشش کر دی جاتی ہے۔ ( تفسیر کبیر ) (2)اگر قبرستان میں کھڑے ہوکر صرف چند منٹوں میں 30 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جائے تو دس قرآن مجید پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ اہل قبور کی بخشش کی جاتی ہے ان پر رحمت و برکات عافیتوں کی بارش ہوتی ہے ان کے درجات بلند ہوتے ہیں اہل قبور اس شخص سے بہت خوش ہوتے ہیں۔ 15300 نیکیاں ملتی ہیں۔(3) جو شخص مزار یا قبر پر کھڑے ہو کر دس مرتبہ آیتہ الکرسی پڑھے اس قبر یا مزار پر 40 ہزار رحمتیں اور 40 ہزار عذاب قبر ہٹا دیئے جاتے ہیں۔ ( مکتوبات صدی، شیخ شرف الدین یحییٰ منیری رحمتہ اللہ علیہ ) (4) جَزَى اللهُ مُحَمَّدًا عَنَا مَا هُوَا اهله (کنز العمال) اگر 30 مرتبہ پڑھا جائے تو 2100 فرشتے 2100 دن تک اس کا ثواب لکھیں تو نہ لکھ سکیں۔ (5) کم از کم سومرتبہ کلمہ طیبہ (مکمل) ایصال ثواب کریں۔ صاحب کشف اور اہل باطن فرماتے ہیں کہ کلمہ طیبہ سے بڑھ کر بخشش (بلندی درجات کیلئے اور کوئی دوسرا عمل نہیں دیکھا گیا-

30 سال سے شیخ الوظائف کو جاننے والے عالم دین کا پیغام

مبلغ ختم نبوت ، حضرت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی صاحب 13 جنوری 2020 کو دفتر ماہنامہ عبقری میں تشریف لائے علامہ موصوف 30 سال سے حضرت شیخ الوظائف کو جانتے ہیں اور بھر پور جانتے ہیں ان کے تاثرات تو یہ ہیں جو لوگ جانتے نہیں بس سنی سنائی پر عمل کرتے ہیں ۔۔۔! ” فاعتبرو یا اولی الابصار” ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور نامور طبیب جناب حکیم محمد طارق محمود چغتائی سے تیس سال سے قریبی تعلق ہے جب موصوف احمد پور شرقیہ میں ہوتے تھے اور آپ کا مطلب مٹی کی دیواروں پر مشتمل تھا۔ آج ان کے لاہور قرطبہ چوک کے قریب پانچ منزلہ پانچ پلازے ہیں ، ماہنامہ عبقری ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوتا ہے، بڑی پیری مریدی ہے سینکڑوں لوگ ان سے دم کراتے ہیں، یہاں ماہانہ مجالس ذکر منعقد کرتے ہیں، 14 جنوری کو جامع مسجد عائشہ کے امام قاری محمد طاہر سلمہ کی معیت میں ان کے انتہائی عالیشان مطب میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے خود کہا میں عالم حافظ قاری کچھ بھی نہیں علماء کا کفش بردار ہوں، میرے بیانات اور تالیفات میں جب غلطیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے میں فورا غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے رجوع کر لیتا ہوں ۔ میرے بیانات میں پانچ علماء کرام موجود ہوتے ہیں جو میرے بیانات کو توجہ سے سنتے ہیں اور جب کوئی غلط بات ہوتی ہے تو وہ چٹ دیتے ہیں فورا غلطی کو تسلیم کر کے رجوع کر لیتا ہوں۔ انہوں نے راقم کو مشورہ دیا کہ اپنی یادداشتیں لکھا کریں اپنے ساتھ قبر میں نہ لے جائیں جن جن علمائے کرام اور مشائخ عظام سے ملاقات ہو ان کے ملفوظات اور قابل عمل چیز نوٹ کر کے شائع کریں تا کہ احباب استفادہ کر سکیں انہوں نے اہلحدیث کے قدیم بزرگ جو تصوف کے قائل تھے ان کے رسائل پر مشتمل انسائیکلو پیڈیا بھی عنایت فرمایا ہمارے قابل قدر بزرگ مولانا محمد عبد اللہ رحمتہ اللہ علیہ جو : احمد پور شرقیہ کے فاضل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر رہے صاحب علم و عمل انسان تھے ان کے رسائل کا مجموعہ بھی راقم کو عنایت کیا حکیم صاحب کے مطب اور عبقری کو قبولیت عام حاصل ہے اور خود بھی حکیم صاحب کے سننے مانے اور : جانے والے کثرت سے پائے جاتے ہیں جب ہم نے اجازت مانگی تو پھر فرمانے لگے میرے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے اکابر سے جوڑے رکھے آمین۔ (ہفت روزہ ختم نبوت 2 تا 12 رجب 1441 بمطابق 1 تا 7 مارچ شمارہ نمبر 9 سن 2020)

عبقری میں ذکر کیا گیا ایسا تعویذ جو جنت سے آیا تھا

عبقری ص 15 مئی 2013 میں ایک ایسا تعویذ شائع کیا گیا جو کہ جنتی تعویذ کے نام سے مشہور ہے جب سے یہ تعویذ عبقری میں شائع ہوا لوگوں کی پریشانیاں دور ہوئیں ، مشکلات حل، ناکامیاں دور ہوئیں ۔ آج اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے اس کی سند لکھی جاتی ہے۔ (قسط نمبر 431) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ تعویذ بطور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ کے نقل کیا ہے۔ فرماتے ہیں کہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے بطن مبارک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم منتقل ہوئے تو حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کو خواب میں کچھ فرشتے نظر آئے۔۔۔ انہوں نے حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کو عرض کیا آپ رضی اللہ عنہا کو ساری کائنات میں افضل ترین ذات گرامی کا حمل ہے۔۔۔ جب آپ ان کو جنیں تو ان کا نام محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) رکھنا ہے اور سونے کے طباق میں ایک تعویذ رکھا ہوا پیش کیا کہ یہ ان کو ولادت کے بعد پہنا دیں۔۔۔اس تعویذ کو امام بیہقی نے اور امام ابو نعیم اصبہانی نے اپنی اپنی دلائل النبوۃ میں اور ابن عساکر نے تاریخ دمشق میں اور علامہ سیوطی نے الخصائص الکبری میں ذکر کیا ہے۔ ہم اس خاص تحفہ اور معجزہ کو اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔۔۔ ایک شخص کو نرینہ اولاد کے لیے دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ عورت کو امید ہونے کے بعد بچہ کے اعضاء جسمانی بننے سے پہلے پہلے اس کو کمر میں اس طرح پہنائیں کہ تعویذ ناف پر رہے۔۔۔ انشاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا۔۔۔ چنانچہ اس نے ایک دن آکر بیٹے کی ولادت کی خبر سنائی ۔۔۔ یہ تعویذ حضرت مفتی جمیل احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے معمولات میں سے تھا۔۔۔ آپ اس کو ہر مقصد میں استعمال کراتے تھے اور اس مقصد کے مطابق طریقہ استعمال تجویز کرتے تھے۔ وہ مبارک تعویذ یہ ہے:۔ اعيد بالواحد من شر کل حاسد۔۔۔ وکل خلق رائد ۔۔ من قائم وقاعد ۔۔ عن السبیل عاند۔۔ علی الفساد جاھد ۔۔۔۔ من نافث او عا قد و کل خلق مارے۔۔۔ یا خذ بالمراصد فی طرق الموارد۔۔۔ انھا ھم عنہ باللہ الاعلیٰ واحوطه نهم باليد العليا والف الذی لا یری۔۔۔۔ یدالله فوق ایدیھم وحجاب الله دون عاد یھم لا یطر دوہ ولا یضرورہ فی مقعد ولا نا منام ولامسیر ولا مقام ۔۔۔اول اللیانی و آخر الایام

تسبیح خانے میں دعائیں کیسے قبول ہوتی ہیں ؟

 اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے جب سے تشبیح خانہ کی خانقاہ بنی ہے اس وقت سے لے کر آج تک ہفت  وار درس کے بعد ختم خواجگان کے ساتھ اسماء الہدر بین پڑھنے کا معمول ہے۔ اس عمل کی مجھے کئی مشائخ اور بزرگان سے اجازت بھی حاصل ہے۔ بڑے بڑے اکابر کی زندگی میں یہ عمل موجودرہا ہے، وہ خود بھی پڑھتے تھے اپنے تعلق والے افراد کو پڑھنے کی تلقین بھی کرتے تھے۔ (1) شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا و دیگر اکابرین کا مجرب عمل ہے کہ اہل بدر کے وسیلہ سے جو دعا میں مانگی جائیں وہ قبول ہوتی ہیں ۔ (اسماء بدر چین سے پریشانیوں کامل ) (2) مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع صاحب فرماتے ہیں کہ غزوہ بدرکو اللہ تعالی نے خصوصی شرف بخشا ہے، اس میں شریک ہونے والوں کے مخصوص فضائل ہیں جو دوسروں کو حاصل نہیں ہیں ۔ شرکائے بدر کی مقدس ہستیوں کا اللہ تعالی کے نزدیک کیا مقام ہے اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ان حضرات کے نام پڑھ کر جو دعا کی جائے قبول ہوتی ہے۔ علاء وصلحاء میں زمانہ دراز سے مصائب ، حوادث امراض و آفات سے نجات حاصل کرنے کیلئے ( اسمائے بدر مین کا پڑھنا) مجرب مانا گیا ہے ۔ ( اسماء البدر مین ، ناشر حاجی حافظ فرید الدین احمد ) (3) برصغیر میں حدیث کی خدمت میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے اور بخاری شریف کا حاشیہ لکھنے والی الخصیت محدث کبیر حضرت مولانا احمد علی سہارنپوری قدس سرہ نے بخاری شریف کے حاشیے پر لمعات شرح مشکوۃ شیخ عبد الحق محدث دہلوی کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے کہ اسمائے بدر ترین کا ذکر کرنے کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔ ( بخاری شریف ج 2 ص 574 ناشر : قدیمی کتب خانہ کراچی ) (4)۔ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صاحب (صدر وفاق المدارس) کے نام سے ہر اہل علم بخوبی واقف ہے اور تحدیث با انعمت کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ مجھے ان کے پاؤں کے ملکوں کی مالش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے، اس کے بعد میں نے ان ہاتھوں کو اپنے چہرے پر بھی پھیرا کہ یا اللہ یہ وہ قدم ہیں جو ساری زندگی تیرے حبیب سا ہی چین کے دین کو پڑھانے کیلئے اٹھے ہیں ) اتنی بڑی علمی شخصیت جب بھی بخاری شریف پڑھاتے اور اس میں اصحاب بدر میمن کے نام آتے تو آپ یہ بات ضروری ارشاد فرماتے کہ ان ناموں کی برکت سے جب جو دعا کی جاتی ہے۔ وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔ تشف الباری میں بھی یہ بات لکھی ہے ۔ (کشف الباری ، کتاب المغازی)(5) فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی عبدالستار صاحب مدظلہ فرماتے ہیں کہ اسماء البدر مین کو پڑھنے سے حضرات صحابہ کی محبت و عظمت سے قلوب لبریز ہوں گے اور اتباع سنت کا جذبہ پیدا ہوکر حصول رضائے الہی کا ذریعہ بنے گا۔ کتاب روشن ستارے) (6) حضرت مولانا محمد اسحاق ملتانی صاحب مدیر ماہنامہ محاسن اسلام ملتمان فرماتے ہیں کہ اصحاب بدر کے نام پڑھنے کی برکت سے بھی دعا کی قبولیت میں تاثیر مشائخ کرام سے منقول چلی آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بخاری شریف میں ان حضرات کے جو چند نام درج ہیں ان کی تلاوت کے بعد ا کٹڑا اجتماعی دعا کی جاتی ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں ان ناموں کو پڑھ کر دعا کی جائے تو امید قوی ہے کہ اللہ پاک ضرور دعا قبول فرمائیں گے۔ (ایضا) (7) استاد الحدیث جامعہ اشرفی مولانامحمد کفیل خان صاحب فرماتے ہیں اصحاب بدر کے اسمائے گرامی پڑھنے کی برکات صدیوں سے مجرب اور آزمودو ہیں ۔ اسمائے بدر میں جیسے مقدس ناموں کی ایسی برکت ہے کہ اللہ کو اپنے ان پیاروں کی ایسی لاج آتی ہے کہ ان حضرات کے نام لے کر جوبھی جائز دعا کی جائے اللہ تعالی ضرور قبول فرماتے ہیں اور بندے کو خالی نہیں لوٹاتے ۔ (فضائل و برکات اسماء البدر تین ) علماء و مشائخ اور اکابرین میں عرصہ دراز سے مصائب، حوادث، امراض، و باء اور آفات سے نجات حاصل کرنے کیلئے اسماء البدر بین کا پڑھنا انتہائی مجرب مانا گیا ہے اور جب بھی ایمان و عقیدے سے پڑھا گیا تو پڑھنے والا خالی نہیں لوٹا۔ (ایضاً) (8) استاذ العلماء مولانامحمد اکرم کا میری صاحب استاد الحدیث جامعہ اشرفیه مدیر ماہنامه حسن لا ہور فرماتے ہیں اسماء بدر بین پڑھ کر جو دعا کی جائے وہ اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوتی ہے۔ اکابرین امت کا یہی معمول رہا ہے کہ وہ مصائب اور پریشانیوں میں ان اسماء کا ورد کر کے دعائیں کیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اسماء بدر بین کا ذکر نہ صرف یہ کہ موجب برکت وسعادت ہے جبکہ ان کے ذکر کے بعد دعا بھی قبول ہوتی ہے۔ (ایسنا) (9) شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ لا ہور حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب مدظلہ محمد ثین کرام اور مشائخ عظام کا تجربہ نقل فرماتے ہیں کہ ہم نے مشارکی حدیث سے سنا ہے کہ صحیح بخاری میں اسمائے بدر تین کے ذکر کے وقت دعا قبول ہوتی ہے اور بارہ اس کا تجربہ ہو چکا ہے۔ (زرقانی ، جلد 1 صفحہ 409) نیز بارگاہ الہی میں نیک بندوں اور ان کے اعمال کے ذریعہ دعا کرنے کی کیفیت اور دعا کی قبولیت اس روایت سے بھی واضح ہے جو صیح بخاری جلد 2 صفحہ 1883 اور صحیح مسلم جلد 2 صفحہ 353 میں غار میں جانے والے تین افراد کے متعلق منقول ہے اور اس بارے میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب کا رسالہ الا در اک والتوصل الی حقیقته الاشراک و التوسل بھی قابل دید ہے۔ اللہ رب العزت ہمیں اسماء البدر مین” کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔ (اینا (10) شیخ الحدیث مولانامحمد سالم قامی صاحب نے غزوات النبی سی ای اینم علامہ علی بن برہان الدین حلبی کے اردو ترجمہ میں ایک محدث کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے مشائخ حدیث سے سنا ہے کہ اصحاب بدر کا نام لے کر جو دعا کی جاتی ہے وہ مقبول ہوتی

شیخ الوظائف قبرستان میں چیونٹیوں کو لنگر کیوں ڈالتے ہیں؟

حضرت شیخ شبلی رحمتہ اللہ علیہ مشہور ولی اللہ گزرے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ رحمہ اللہ نے گندم خریدی اور بوری لے کر اپنے گاؤں پہنچ گئے ۔ جیسے ہی بوری کھولی تو ایک چیونٹی نظر آئی جو بہت بے چینی سے ادھر ادھر جانے لگی ۔ آپ رحمہ اللہ اس چیونٹی کو پریشان دیکھ کر نہایت افسردہ ہوئے اور رات بھر سو نہ سکے اور صبح ہوتے ہی جہاں سے گندم لائے تھے وہاں اس چیونٹی کو چھوڑ آئے ، اور فرمانے لگے کہ انسان سے یہ بات بہت بعید ہے کہ کسی چیونٹی کو بھی گھر سے بے گھر کرے ۔ فردوسی شاعر نے کیا خوب فرمایا ہے۔ میازار مورے کہ دانہ کشت که جان دارد و جاں شریں خوشت اس چیونٹی کو نہ سا جو ایک دانہ کھینچنے والی ہے، اس لئے کہ وہ بھی جان رکھتی ہے اور جان ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے ۔“ سیاه اندروں باشد و سنگ دل کہ خواہد کہ مور شود تنگ دل وہ شخص بڑا سیاہ باطن اور ظالم ہے جس کے ہاتھ سے کسی چیونٹی کو بھی دکھ پہنچے۔ آپ ذرا ان واقعات پر غور فرمائیں کہ جانوروں کے ساتھ خیر خواہی اور بھلائی پر کتنے لوگوں کو ولایت اور معرفت ملی ۔ یہ تو جانوروں کے ساتھ بھلائی کا انجام ہے دکھی انسانیت اور پریشان لوگوں کی جب خیر خواہی اور بھلائی کی جائے جو کہ اشرف المخلوقات ہے اس کی بھلائی اور خیر خواہی پر کیا ملے گا ! میں اور آپ سوچ بھی نہ سکیں گے …! آج کے بعد دکھی انسانیت ، پریشان لوگوں کی خیر خواہی اور بھلائی کو ہم سب معاشرے میں بانٹنے والے بن جائیں۔ آمین! ہے نا اکابر پر اعتماد کا کمال جس سے آپ ہو جا ئیں مالا مال دین و دنیا بھی ہو گی خوشحال اور آخرت بھی پر جمال و با کمال

حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ مزارات کی زیارت کیوں کرتے ہیں؟

کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ میانی صاحب ،سندھ، ٹھٹھہ کے مکلی قبرستان اور دیگر مزارات پہ کیوں تشریف لے جاتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے ۔۔۔۔ (قسط نمبر 427) حضرت حکیم العصر مولانا عبدالمجید لدھیانوی ( شیخ الحدیث باب العلوم کہروڑ پکا، ساتویں امیر تحریک ختم نبوت ) جب انڈیا کے سفر ( جو 1427 ھ میں ہوا ) ( عیسویں) سے واپس تشریف لائے تو فرمانے لگے جب ہم بزرگوں ( خواجہ قطب الدین بختیار کا کی وغیرہ) کے مزاروں پر فاتحہ پڑھ کر واپس آکر بیٹھے تو سارے وفد کے علماء متفکر تھے کہ یہ ہم نے کونسی غلطی کر لی وہاں تو شرک ہورہا تھا، قبروں کی پوجا ہو رہی تھی ، ہم وہاں کیوں گئے؟ تو مجھے وہاں ان کو ایک گھنٹہ سمجھانا پڑا جس کا خلاصہ یہ ہے میں نے کہا کہ کیا حضور این ایام کعبہ کا طواف اور مسجد حرام میں کعبہ کے پاس عبادت نہیں کرتے تھے؟ حالانکہ وہاں 360 بت تھے وہاں صبح و شام شرک ہوتا تھا۔ اس کے باوجود حضور صلی شما اینم نے اپنی عبادت نہیں چھوڑی ،مگر بتوں کو چھیڑا تک نہیں ۔ پھر عمرۃ القضاء کرنے گئے تو بت موجود تھے انہیں کچھ نہیں کہا صرف عمرہ کر کے واپس آگئے ۔ لیکن جب فتح مکہ کا موقع تھا تو اس وقت تک بیت اللہ میں داخل ہونا گوارا نہ کیا جب تک تمام بتوں کو ختم نہ کر دیا پہلے بتوں سے بیت اللہ ومسجد حرام کو پاک کیا پھر وہاں عبادت کی ، طواف کیا۔ کیوں؟ وجہ فرق یہ ہے پہلے حضور سینم کو قدرت و طاقت حاصل نہ تھی کہ بنوں کو گراتے اس وقت اپنا کام کرتے رہے مگر ان کو چھیڑا تک نہیں۔ جب فتح مکہ والے سال فاتحانہ انداز میں گئے تو سب سے پہلے کعبہ کو بتوں سے پاک کیا اسی طرح ہمیں ابھی قدرت نہیں۔ ہم مزاروں پر جائیں گے ، شرک کی وجہ سے جانا نہیں چھوڑیں گے، اپنا کام کر کے واپس آجائیں گے ان کو نہیں چھیڑیں گے۔ ہاں جب قدرت ہوگی تو سب سے پہلے ان مزاروں کو شرک سے پاک کریں گے پھر فاتحہ پڑھیں گے۔ (ماہنامہ "لولاک ملتان، ص 58، بیاد: شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمجید لدھیانوی ، ناشر: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان )

دور حاضر میں امن اور محبت سب سے بڑی ضرورت ۔۔۔! 

اسلام ایک پر امن اور پر سکون مذہب  ہے، اسلام سلامتی سے ہے یعنی نہ یہ کسی کو دھوکہ دے گا اور نہ تکلیف دے گا نہ کسی سے دھو کہ کھائے گا اور نہ تکلیف اٹھائے گا۔ یا یہ ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی ذات سے ہر شخص سلامتی امن اور عافیت سے رہے۔ اس لیے اسلام میں سلام کو عام کرنے کا حکم اور اس کے بے شمار فضائل آئے ہیں۔ ایمان امن سے ہے مومن وہ شخص ہے جس سے مخلوق خدا کو امن پہنچے۔ یعنی سلامتی ، عافیت اور خیر پہنچے۔ اس لیے پیغمبر اسلام مستی یمن کی والدہ محترمہ کا نام حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھا اور آمنہ ”امن“ سے اور پیغمبر اسلام لا لا یہ تم کی دائی کا نام حلیمہ تھا حلیمہ بھی علم اور ”امن“ کی طرف نشان دہی کرتی ہے۔ ولادت کے وقت جس خاتون نے خدمات انجام دیں اس خاتون کا نام شفاء تھا، شفاء بھی رحمت عافیت سکون اور ”امن“ کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ جب ان سارے شواہد کو دیکھا جائے تو ہماری نظر اسلام کو ایک پر امن اور پرسکون مذہب کی طرف نشان دہی کرتی ہے۔ انسانیت کیلئے انوکھا امن ، عافیت اور سکون کا پیغام : پیغمبر اسلام سایا کہ ہم نے غیر مسلموں کے ساتھ جو حسن سلوک کیا۔ عبقری اور تسبیح خانہ تو ایک ڈاکیہ ہے جو کہ بارگاہ نبوت سالی یا پیام سے آئی اس ”امن“ اور محبت کی ڈاک کو سارے عالم میں پھیلانے کیلئے کوشاں ہے۔ نفرتوں کے دہکتے الاؤ کو بھجانے کیلئے اکابر پر اعتماد کی پوسٹوں کو زیادہ سے زیادہ لائک اور شیئر کریں-

بارش ہو رہی ہے دعائیں قبول کروالیں

محترم قارئین! حضرت شیخ الوظائف دامت بر کاتہم العالیہ عبقری میگزین اور تسبیح خانے میں شب جمعہ کو ہونے والے درس کے ذریعہ سالہا سال سے اس بات پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ بارش کے دوران دعائیں قبول ہوتی ہیں، لہذا اس وقت کو قیمتی بنائیں اور اللہ پاک جل شانہ سے اپنی فیملی اور نسلوں کیلئے رزق، دولت، عزت، صحت، بر کت ، عافیت، کفالت، کفایت، حمایت، نصرت اور قدم قدم پر حفاظت کے فیصلے کروائیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ حضرت شیخ الوظائف دامت بر کاتہم العالیہ کے بتائے جانے والے اس عمل کے احادیث مبارکہ میں کیا دلائل میں؟ فضيلة الشيخ محمد صالح المنجد ( مکتب اہلحدیث ) فرماتے ہیں کہ : بارش نازل ہونے کا وقت دراصل لوگوں پر فضل الہی اور رحمت الہی نازل ہونے کا وقت ہے۔ اس دوران خیر و بھلائی کے اسباب بڑھ جایا کرتے ہیں ۔ اس لیے بارش نازل ہونے کا وقت دعائیں قبول کروانے کی گھڑی ہے۔ چنانچہ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً منقول ہے کہ نبی کریم کی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: دو قسم کی دعائیں رد نہیں ہوتیں : اذان کے وقت کی دعا اور بارش کے دوران مانگی جانے والی دعا۔ (بحوالہ : مستدرك حاكم 2534) المعجم الكبير للطبراني 5756، صحيح الجامع للالباني 3078) محدث کبیر علامہ ناصر الدین البانی لکھتے ہیں: امام مکحول رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ نبی کریم کالینی نے فرمایا: دعاکی قبولیت کو ان تین موقعوں پر تلاش کرد (۱) جہاد کے موقع پر ، جب فوجیں باہم ملتی ہیں (۲) اقامت نماز کے وقت (۳) اور بارش نازل ہونے کے وقت (بحوالہ : صحیح الجامع ۱۰۲۶) اسی طرح فضیلۃ الشیخ ابو محمد حافظ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ نے بھی بارش کے دوران دعاؤں کی قبولیت کو یقینی قرار دیا ہے اور اس کی دلیل میں ترمذی شریف کی حدیث ۳۴۵۹ سے سند پیش کی ہے۔ (بحوالہ : مجلس التحقیق الاسلامی، فتاوی اصحاب الحدیث ، جلد ۲ صفحہ 182 ناشر : مکتبہ اسلامیہ ، اردو بازار لاہور ) فتنوں سے نکنے اور اکابرین امت کیسا تھ جڑ نے کرنے کیلئے اکابر پر اعتماد ” کی پوسٹیں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں پھیلائیں۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025