کیا مرشدِ کامل کی طرف توجہ کرنے سے بھی فیض ملتا ہے؟ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کا سچا انکشاف..!

شیخ الوظائف دامت برکاتہم اپنے ماہانہ کشف المحجوب کے درس میں اکثر مرشد کی توجہ سے فیض ملنے کے واقعات بیان فرماتے ہیں، جو کہ سو فیصد تعلیماتِ اکابر کے مطابق ہوتے ہیں ہزاروں واقعات میں سے ایک واقعہ کا انتخاب پیشِ خدمت ہے ۔

حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میری ملاقات غلام مرتضیٰ مجذوب سے ہوئی تو پھر انہوں نے مجھے ایک بشارت دی’ میں نے کہا میرے حوصلے کے موافق یا آپکے ۔ فرمایا میرے موافق میں بہت خوش ہوا۔ ایک دفعہ میں جنگل میں پھر رہا تھا کہ ایک جھاڑی میں کچھ آثار آدمی کے معلوم ہوئے ۔ غور سے دیکھا تو وہی مجذوب غلام مرتضیٰ تھے مجھے دیکھ کر بیٹھ گئے اور مجھے بھی بیٹھا لیا۔ ایک دم انہوں نے مجھے جذب کی توجہ دینا شروع کی ۔ جب مجھے جذب کے آثار محسوس ہوئے تو میں نے اپنے حضرت پیر و مرشد کا تصور کیا اسی وقت میرے مرشد میرے اور مجذوب صاحب کے درمیان حائل ہو گئے۔ مجذوب صاحب ہنسنے لگے ۔ میں نے کہا کہ مجھے تمہاری طرح دیوانگی پسند نہیں۔

شیخ الوظائف دامت برکاتہم کے حلقہ کشف المحجوب میں بیان ہونے والے واقعات شیخ الوظائف دامت برکاتہم بناتے نہیں بلکہ بتاتے ہیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026