صبح و شام ایک مرتبہ یہ مسنون دعا پڑھیں اور ہر دشمن سے حفاظت پائیں !

تسبیح خانہ جو پیغام ساری دنیا میں پھیلانے کیلئے کوشاں ہے وہ ہے اعمال سے پلنے کا یقین، اعمال سے بنے کا یقین، اعمال سے بچنے کا یقین یہی وہ یقین تھا جو کہ صحابہ کرام اور اولیائے کرام کی زندگی کا خاصہ تھا اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے صحابی رسول سلاا اینم کی زندگی کا ایک واقعہ پیش خدمت ہے جو کہ ہمیں تسبیح خانہ کے اس پیغام کو سمجھانے کیلئے کافی ہے کہ کس طرح سر پر منڈلاتی موت کے مقابلے میں بھی انھیں اعمال کا یقین کس درجہ تھا۔۔۔! اللہ کریم ہمیں بھی یہ یقین عطا فرمائے ۔۔۔ ! حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حجاج بن یوسف سے کہا کہ تو مجھے قتل نہیں کرسکتا، اس لیے کہ رسول اللہ سی ایم نے مجھے یہ دعا سکھائی ہے جسے میں پڑھتا ہوں، اسکے پڑھنے کے بعد نہ مجھے کسی شیطان کا ڈر ہوتا ہے نہ بادشاہ کا اور نہ کسی درندے کا (عمل الیوم والیلتہ ) اللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، بِسْمِ اللَّهِ عَلَى نَفْسِي وَدِينِي، بِسْمِ اللَّهِ عَلَى أَهْلِي وَمَالِي ، بِسْمِ اللهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ أَعْطَانِي رَبِّي بِسْمِ اللهِ خَيْرِ الْأَسْمَاءِ ، بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ دَاءٌ بِسْمِ اللَّهِ افْتَتَحْتُ، وَعَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ اللهِ اللهِ رَبِّي، لَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا أَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ بِخَيْرِكَ مِنْ خَيْرِكَ، الَّذِي لَا يُعْطِيْهُ أَحَدٌ غَيْرُكَ، عَزَّ جَارُكَ ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ اجْعَلْنِي فِي عِبَادِكَ مِنْ شَرَكُلِ سُلْطَانٍ، وَمِنْ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ، وَمِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، إِنَّ وَلِيَ اللَّهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ، وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ ، فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَجِيرُكَ مِنْ شَرَ جَمِيعِ كُلِ ذِي شَرِّ خَلَقْتَهُ، وَأَحْتَرِزُ بِكَ مِنْهُمْ ، وَأَقَدِّمُ بَيْنَ يَدَيَّ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ، اللَّهِ الصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ، وَمِنْ خَلْفِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِيْنِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَعَنْ يَسَارِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَمِنْ فَوْقِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَمِنْ تَحْتِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَصَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ. ( صبح و شام ایک مرتبہ ) ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اپنی جان اور اپنی اولاد اور اپنے اہل وعیال اور مال کے بارے میں خوف ضرر رہتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صبح وشام یہ پڑھ لیا کرے (بسم الله علی دینی نفسی وولدی واحلی و مالی) چند دن کے بعد یہ شخص آئے تو آپ نے دریافت فرمایا اب کیا حال ہے؟ عرض کیا قسم ہے اس ذات کی جس نے حق کے ساتھ آپ کو مبعوث فرمایا، میر اسب خوف غائب ہو گیا ( کنز العمال ج ۲ ص ۲۳۶)
ہندؤں و دیگر غیر مسلموں سے ملاقات کے آداب ہر مسلمان کی ضرورت ۔۔۔!

تسبیح خانہ کا پیغام ہے امن بولو ، امن لکھو، اور امن پھیلاؤ۔ آج کے سلگتے معاشرے میں اس بات کی بہت ضرورت ہے ۔ (1) حلم ، بردباری و برداشت کی وجہ سے تہجد گزار اور روزہ دار کا درجہ ملتا ہے ( ترغیب ) ۔ (2) ظلم پر صبر اور برداشت کرنے والا بغیر حساب جنت میں جائے گا ( ترغیب ) ۔ (3) غصہ کی بات پر برداشت کرنے والے کیلئے اللہ تعالیٰ کی محبت واجب ہے (ترغیب) ۔ (4) دو خصلتیں اللہ پاک کو محبوب ہیں بردباری اور وقار ( بیہقی فی الشعب ) غیر مسلموں کے آداب محض انسان ہونے کی بناء پر گو وہ مسلمان نہ ہوں یہ حقوق و آداب ہیں : (1) بے گناہ کسی کو جانی یا مالی تکلیف نہ دی جائے (2) بلاوجہ کسی کے ساتھ بد زبانی نہ کی جائے (3) اگر وہ کسی مصیبت ، دکھ درد، فاقہ بیماری میں مبتلا ہو تو ان کی مدد کی جائے (4)(5) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ اے جوان ! جب تو گوشت بنالے تو سب سے پہلے ہمارے یہودی پڑوسی کو پہنچانا۔ (ابو داؤد، ترمذی ) شیخ الوظائف دراصل اس بات کیلئے کوشاں ہیں کہ آج اسلام کے پیغام امن کو ساری دنیا میں عام کیا جائے جس دین میں ایک لوٹا پانی کا زائد بہانا اسراف میں آتا ہو، جس دین میں جانورں کو تکلیف دینے پر دنیا و آخرت کا نقصان ہوتا ہو تو وہ دین آج اگر ہماری زندگی میں ہو تو تمام دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔۔۔!
سلام کرنے کی سنتیں ۔۔۔ جھگڑوں کے خاتمہ کا ذریعہ

شیخ الوظائف دامت برکاتہم نے اپنے بیش بہا دروس کے اندر سلام کو عام کرنے پر دنیا اور آخرت کی بھلائیوں ذکر فرمایا ہے آیئے اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے قرآن وحدیث کے دلائل پیش خدمت ہیں جس پر دنیا اور آخرت کی بھلائیوں کا ذکر ملتا ہے ۔ (1) سلام میں پہل کریں ۔ فائدہ : جو پہل کرتا ہے وہ تکبر سے بری ہے ( بیہقی ) ۔ (2 ) پہل کرنے والوں پر نو رحمتیں ہوتی ہیں ( مجمع الزوائد ) ۔ (3) دس نیکیاں زائد ملتی ہیں (ابن السنی )۔(4) آپس میں محبت کا ذریعہ ہے (ادب مفرد ) (5) دعائیں قبول ہوتی ہیں اور دشمنی دور ہوتی ہے۔ (6) سلام پہلے کرے اور دونوں ہاتھوں سے مصافحہ بعد میں ۔ فائدہ : مصافحہ سے گناہ جھڑتے ہیں ( ترغیب ) ۔ (7)70 مغفرت دونوں میں تقسیم ہوتی ہیں، 69 اس کیلئے جو بشاشت اور مسکراتے چہرے سے ملتا ہے (مکارم الخرائطی ) ۔ (8) چلنے والا بیٹھے کو سوار پیدل کو تھوڑے افراد زیادہ کو اور چھوٹا بڑے کو سلام کرے ( بخاری و مسلم ) ۔ (9) بلند جگہ والا نیچے جگہ والے کو سلام کرے ۔ (10) مکمل ملاقات مصافحہ کرنا ہے (11) رخصت ہوتے وقت بھی سلام کریں ( ترمذی ) ۔ (12) سلام کو عام کریں ۔ فائدہ: جو خوش کلامی کرے ، سلام پھیلائے ، کھانا کھلائے جنت اس کیلئے واجب ہے (ترغیب) (13) بچوں کو سلام کرنا ( بخاری )۔ (14) تھوڑی جدائی کے بعد بھی سلام کرنا چاہے (مشکوۃ ) ۔ (15) رات میں گھر آنے پر ہلکی آواز سے سلام کرنا چاہے ۔ (16) کسی کے گھر جائیں تو دروازے پر ہی بلند آواز سے سلام کریں۔ (17) اگر کہیں بیان ، تعلیم یا ذکر ہورہا ہو تو خاموشی سے بیٹھ جائیں فراغت کے بعد سلام کریں۔ ( 18 ) اگر مجلس میں ہو تو با آواز بلند سب کو سلام کر لے اور مصافحہ صرف صدر مجلس سے کرلے۔(19) گھر میں جب بھی آئیں یا جائیں سلام کریں (مشکوۃ) – (20) مصافحہ کے وقت دونوں ہتھیلیاں خالی ہونی چاہیں۔ فائدہ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ پر 10 نیکیاں ، اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ پر 20 نیکیاں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ پر 30 نیکیاں لکھی جاتیں ہیں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُه پر 40 نیکیاں لکھی جاتی ہیں (مشکوۃ)۔ سلام کا طریقہ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ سلام کا جواب : وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ – فائدہ: سلام کر نیوالا جتنے الفاظ کہے کم از کم اتنے الفاظ میں اسکا جواب دے اور اگر الفاظ سے زیادہ دعا کا اضافہ کر دے تو بہت ہی بہتر ہے۔ مسلمان سلام بھیجے تو جواب میں یوں کہے: عَلَيْكَ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ – (حصن ) – یا – وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه
شیخ الوظائف جانوروں کی خدمت کا کیوں فرماتے ہیں؟
جانوروں کی خدمت۔۔۔ رب سے ملانے کا ذریعہ شیخ الوظائف دامت برکاتہم اپنے اکثر دروس میں جانوروں کی خدمت کا تذکرہ فرماتے ہیں آج اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے اس راز سے پردہ ہٹاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خدمت ایک بہت بڑی سعادت ہے جس کے ذریعے دنیا اور آخرت کی پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔ اسلام کی تعلیمات امن وسلامتی پر مبنی ہیں یہاں تک کہ اسلام جانوروں تک کے حقوق بتلاتا ہے۔ (1) ایک بد چلن عورت کی محض اس عمل پر مغفرت ہوگئی کہ اس نے ایک پیاسے کتے کو جو مر نے کے قریب تھا پانی پلایا تھا ( بخاری )۔(2) ایک محدث کی اس بات پر مغفرت ہوگئی کہ انہوں نے ایک پیاسی مکھی کی خاطر اپنا قلم روک لیا تھا اور کھی نے وہ سیاہی چوس لی۔ (3) ایک عورت کو ایک بلی کے سبب عذاب ہوا تھا کہ اس نے اس کو باندھ رکھا تھا یہاں تک کہ بلی بھوک سے مرگئی ( مسلم )۔ (4) حضرت حسن بصری رحمہ اللہ ابرار کی تفسیر یہ کرتے ہیں کہ ابرار وہ ہوتے ہیں جو چیونٹی تک کو بھی تکلیف نہیں پہنچاتے ۔ (5) ایک اونٹ نے آپ سلیم کے پاس زیادہ کام اور زیادہ وزن اٹھانے کی شکایت کی تو آپ سنی یا یہ تم نے اس کے مالک سے فرمایا کہ اسے کھانا بھی پورا کھلایا کرو اور کام بھی اتنا کراؤ جتنا یہ کر سکے۔ ایک چڑیا پر رحم کی وجہ سے قیامت کے دن اس کے ساتھ رحم کا معاملہ کیا جائے گا ( مطالب عالیہ ) ۔ علامہ نووی فرماتے ہیں کہ ہر جاندار کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا کھانا پینا دینا باعث ثواب ہے۔ صالح بن کیسان بلی اور کبوتروں کی خدمت کرتے ، عدی بن حاتم چیونٹیوں کیلئے بار یک روٹی رکھا کرتے تھے ( بیہقی) (6) گھوڑے وغیرہ پر اگر سفر کرو تو اگر سرسبز علاقہ ہو تو پھر درمیان میں وقتاً فوقتاً وقفہ کرلو تا کہ جانور اپنی خوراک کھالے اگر خشک سالی ہوتو پھر تیز چلو تا کہ منزل پر پہنچ کر جانور کو آرام کا موقع ملے اور پھر جب منزل پر پہنچو تو پہلے جانوروں کے کھانے پینے کا انتظام کرو ، پھر اپنا کام کرو ۔ شیخ احمد کبیر رفاعی رحمہ اللہ کو ایک بلی کی خدمت کرنے پر اونچا مقام ملا۔ بلی کے بچے کی دعا سے ایک بزرگ کی مغفرت ہوگئی۔
جنات کو منہ کے بل زمین پر گرادینے والی دعائیں

تسبیح خانہ کا پیغام اعمال سے بچنے کا یقین ، اللہ معاف کرے کوئی قصے کہانیاں نہیں بلکہ ایک کچی حقیقت ہے جو قرآن و حدیث کے ہزاروں دلائل سے مزین ہے، اللہ ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے ۔ اگر آپ اکا بر پر اعتماد کی قسط نمبر 418 میں ذکر کردہ یہ دو مسنون دعائیں پڑھنے کی عادت ڈال لیں تو اڑیل قسم کے جنات بھی ان کی وجہ سے منہ کے بل زمین پر گر پڑیں اور آپ سے مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔۔۔! أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لا يُجَاوِزُهُنَّ بَر وَلاَ فَاجِرُ، وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا، مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمُ مِنْ هَرِ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَفائدہ: حضرت کعب بن احبار فرماتے ہیں کہ اگر میں یہ دعا نہ پڑھتا تو یہود مجھے (جادو کے زور سے ) گدھا بنا دیتے (موطا امام مالك أَعُوذُ بوجه اسم الكرني وبكلمات الله التَّامَّاةِ الَّتِي لَا يُجَاوِرُهُنَّ بَرُ وَلَا فَاجِرُ مِنْ هَرِ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمِنْ شَرِ مَا يَعْرُجُ فِيهَا وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمِنْ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَ مِنْ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بخير يا رحمن ( صبح و شام 1 مرتبہ ) فائدہ: اس دعا کی برکت سے حضور پاک مالی تم کو تکلیف پہنچانے کی نیت سے آنے والا جن منہ کے بل گر پڑا (موطا امام مالک)۔ آپ کے آگے پھیلانے کی وجہ سے ایک شخص کے بھی دکھ درد دور ہو گئے تو آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔۔۔!
شیخ الوظائف اپنے درس میں ہنساتے کیوں ہیں۔۔۔!

ہنسنے کی سنتیں ۔۔ ٹینشن سے حفاظت کا ذریعہ شیخ الوظائف دامت برکاتہم تسبیح خانہ لاہور میں جو درس بیان فرماتے ہیں اس کو بے پناہ قبولیت حاصل ہے۔ 216 ملکوں میں یہ درس بر اور است سنا جاتا ہے آپ اپنے درس میں بعض اوقات کوئی ایسے چٹکلے یا پر مزاح واقعات بیان فرماتے ہیں جس سے مجمع بہت محظوظ ہوتا ہے اور ہنستا ہے۔ یہ ہنسنا بھی تعلیمات نبوی سینی نیا بینیم کا آئینہ دار اور صحابہ کرام و اولیائے عظام کا شعار ہے ۔۔۔۔!(1) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ ہم نے آپ مین کیا یہ تم سے زیادہ کسی اور شخص کو مسکراتے نہیں دیکھا ( ترمذی)۔ (2) مورق اصلاح فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کونرمی مسکراتا چہرہ اور خندہ پیشانی بہت پسند ہے ( بیقی ) ۔ (3) چہرے کی بشاشت اور حسن اخلاق مالداروں پر سبقت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ( بیہقی ) ۔ (4) حضرت محمد ابن سیرین دن میں خوب ہنستے آپ کی مجلس میں ہنسنے کی آوازیں اور رات کے وقت رونے کی آواز میں آیا کرتی تھیں ۔ ۔(5) خوشی کے وقت یہ دعا پڑھیں: اَلْحَمْدُلِلهِ الَّذِى بِعِزَّتِهِ وَ جَلَالِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ (9) کسی کو ہنستا ہوا دیکھے تو یہ دعا دے: اَضحَكَ اللهُ سِنَكَ – ( بخاری ومسلم )
شیخ الوظائف نے دیا۔۔۔ ! کرونا وائرس کا سو فیصد یقینی علاج

(1) ہر شخص اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرے۔(2) جب بھی کسی بیمار شخص کو دیکھیں یا کسی بیمار کے بارے میں سنیں تو یہ دعا پڑھ لیں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَ فَضَّلَنِي عَلى كَثِيرِ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلا (مشكوة) فائده: حضور مان لیا ہیم نے فرمایا جو شخص کسی کو دکھ بیماری میں دیکھ کر مذکورہ بالا دعا پڑھ لے گا وہ زندگی بھر اس دکھ تکلیف سے محفوظ رہے گا (مشکوۃ) (3) اس بیماری سے حفاظت کیلئے آخر کی پانچ سورتیں اور چھ بسم اللہ صبح و شام 3 مرتبہ پڑھنے کی عادت ڈالیں ۔ سورہ کافرون ،سورہ نصر ، سورہ اخلاص، سورہ فلق ، اور سورہ ناس۔ (4) زیتون کے دانے کھانے میں اور زیتون کا تیل مسلسل اپنے استعمال میں رکھیں ، اپنی ناک میں مستقل ڈالیں ، بدن کی مالش کریں ، آنکھ میں سلائی میں لگا کر ڈالیں ، ناف میں لگائیں ، کان میں ڈالیں اور اپنے کھانے پینے کی چیزوں میں استعمال کریں ۔(5) انجیر مسلسل کھانے کی عادت ڈالیں اور ہر کھانے کے بعد تین دانے ضرور کھائیں اللہ کے فضل و کرم سے یہ پانچ کام کرنے والا کرونا وائرس اور اس قسم کے موذی امراض سے محفوظ رہے گا ۔ اکابر پر اعتماد کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں میں شیئر کریں اور ساری دنیا میں مسنون زندگی کا یہ پیغام پہنچا دیں جو کہ شیخ الوظائف دامت برکاتہم نے تسبیح خانہ لاہور میں دیا ہے
سوتے وقت یہ کام کریں اور تسبیح خانہ کو دعائیں دیں ۔۔۔!

آج ہماری زندگی میں پریشانی ، بلائیں اور مصیبت آنے کی اصل وجہ سنت کی زندگی سے دوری ہے تسبیح خانہ کی کوشش یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اس زندگی میں داخل ہو جائیں تو ہم پر آئی ہوئی ہر مصیبت دور ہو جائے گی ۔۔۔ !عبقری پڑھنے والے ہر دوست کیلئے ایسے جاندار اعمال جو آپ کی زندگی کو شاندار اور خوشحال کر دیں ۔۔۔! کیا صرف آپ اپنے لیے ہی خوشحالی چاہتے ہیں۔۔۔۔؟ نہیں ہرگز نہیں تو پھر دیر کیسی ابھی اکابر پر اعتماد کی پوسٹیں اپنے تمام دوستوں کو سینڈ کریں اور لاکھوں نیکیوں سے اپنے آخرت کے اکاؤنٹ کو بھر لیں ۔۔۔! سوتے وقت یہ کام کریں اور اپنے لیے دنیا و آخرت کو آسان کریں۔ (1) سوتے وقت ذکر کرنے سے دعا قبول ہوتی ہے (مسند احمد ) ۔ فرشتے نگرانی کرتے ہیں (طبرانی)۔ پوری رات ذکر، نما ز پڑھنے والے کی طرح ہوتا ہے (فتح الباری) (2) آخری تین قل 3 مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارنا اور تمام جسم پر پھیرتے وقت سر، چہرہ اور سامنے کے حصہ سے شروع کرنا ( بخاری ومسلم )۔(3) آیۃ الکرسی پڑھنا۔ فائدہ: رات بھر ایک فرشتہ حفاظت کرتا ہے اور شیطان کو دور کر دیا جاتا ہے ( بخاری ) ۔ (4) آپ صلی یا اینم سورہ ملک اور سورہ سجدہ پڑھے بغیر نہ سوتے تھے (ترمذی)۔(5) سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھنا۔ فائدہ : موت کے علاوہ ہر چیز سے بے خوف رہے گا (حصن حصین) ۔ (6) سبحان اللہ 33 مرتبہ، الحمد للہ 33 مرتبہ، اللہ اکبر 34 مرتبہ پڑھنا۔ (7) سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھنا۔ فائدہ: ہر نقصان پہنچانے والی چیز سے حفاظت ہو جاتی ہے ( مسلم و بخاری) – (8) سورہ کافرون پڑھنا۔ (9)3 مرتبہ استغفار پڑھنا: اسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَآتُوبُ إِلَيْهِ فائدہ: سمندر کے جھاگ ، درختوں کے پتے، ریت کے ذرات یا ایام دنیا کے برابر گناہ ہوں تب بھی معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ (کنز العمال، ترمذی) داہنی کروٹ لیٹ کر سر یارخسار کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کر یہ دعا تین بار پڑھنا (مشکوۃ) (10) اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تُبْعَثُ عِبَادَک (11) بِاسْمِكَ رَبِّي وَ ضَعْتُ جَنْبِيْ وَ بِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَ إِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بہ عِبَادِيَ الصَّالِحِين ( بخاری ، ترمذی) – (12) – اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَأَحْيِي (بخاری) مسلم ) (13) – بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِيٌّ إِلَيْكَ وَ وَجَّهْتُ وَجْهِنَّ إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَالْجَأْتُ ظَهْرِئَ إِلَيْكَ رَغْبَةً وَّرَهْبَةً إِلَيْكَ لَامَلْجَأَ وَلَا مَنْجَامِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال۔۔۔ جس سے آپ دین و نیا اور آخرت میں ہو جائیں گے مالا مال
شیخ الوظائف جمعہ کے دن درود کی تاکید کیوں فرماتے ہیں؟

شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی خود بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جمعتہ المبارک کے دن خود بھی درود پاک کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور اپنے متعلقین کو بھی اس کی تلقین کی جائے۔ آج میں اکابر پر اعتماد کے دوستوں کو اس کی وجہ بتا تا ہوں کہ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کا یہ عمل احادیث مبارکہ کی پیروی پر مشتمل ہے۔ چند احادیث آپ دوستوں کی خدمت میں پیش خدمت ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد آپ بھی انشاء اللہ ضرور درود پاک کا اہتمام کریں گے۔۔۔! (1) جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 مرتبہ یہ درود پڑھنا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلَى الِهِ وَسَلَّمْ تَسْلِيمًا“۔ فائدہ: 80 سال کے گناہ معاف اور 80 سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا ( فضائل درود )۔ (2) جمعہ کے دن 100 مرتبہ درود پڑھنے والے کو قیامت کے دن اتنا نور دیا جائے گا اگر وہ تمام مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو سب کو کافی ہو جائے ( کنز العمال)۔ جمعہ کے دن اور رات میں 100 مرتبہ درود پڑھنے والے کی 70 آخرت اور 30 دنیا کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں، اسکا یہ درود آپ صلی ایتم کی خدمت اقدس میں اس کے اور اسکے قبیلہ کے نام سے پیش کیا جاتا ہے اور وہاں ایک سفید کتاب میں محفوظ کر لیا جاتا ہے (شعب الایمان ) – 100 مرتبہ پڑھنے پر قیامت کے دن چہرہ حسن و نور سے چمکتا ہوگا۔ شب جمعہ میں 100 مرتبہ پڑھنے پر 200 سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں (شفاء الاستقام) ۔ (3 ) جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنے والا آپ سی ایم کے نہایت قریب ہوگا ( بیہقی ) ۔ جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھنے والے کیلئے آپ صلی اینم دعا و استغفار فرماتے ہیں (سبل الھدی )۔ خوشی اور خوشحالی عطا ہوتی ہے (شفاء الاستقام) ۔ (4)200 مرتبہ پڑھنے پر 200 سال کے گناہ (صغیرہ ) معاف ہونگے ( کنز العمال) ۔ (5)1000 مرتبہ پڑھنے والے کو اس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک جنت میں اپنا محل نہ دیکھ لے (سبل الھد کی)۔ ایک ہزار درجات اس کے بلند کیے جاتے ہیں (قسط نمبر 414) کیا معلوم آپ ا کا بر پر اعتماد کی یہ پوسٹ جس کو سینڈ کریں اور وہ درود پڑھنے والا بن جائے تو کیا یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ نہیں ہوگا۔ (شفاء الاستقام)
روزانہ 70 حاجتیں پوری اور ہر مصیبت سے حفاظت

شیخ الوظائف نے جو وظائف سب سے پہلے لوگوں کو دینا شروع کیسے ان میں سے ایک وظیفہ انمول خزانہ کے نام سے بھی ہے جو کہ پوری دنیا میں مشہور ہے ، لاکھوں لوگ اس وظیفے سے فیض یاب ہوئے ، ان کی مشکلات پریشانیاں اور جادو جنات دور ہوئے اکابر پر اعتماد کے دوستوں کی خدمت میں اس وظیفے کی عملی سند پیش خدمت ہے ۔ اس کو ہر نماز کے بعد پڑھنے والا رحمتوں میں گھر جاتا ہے یقین والا پاتا ہے اور بے یقین سوچتا رہ جاتا ہے۔۔۔! (قسط نمبر 413) ایک مرتبہ سورہ فاتحہ، ایک مرتبہ آیت الکرسی ، ایک مرتبہ یہ آئیتیں اور دعا ہر نماز کے بعد پڑھیں۔ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمِ إِنَّ الدِّيْنَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أوتُو الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَمَنْ يَكْفُرُ بِايْتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ٥ قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ هِ تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِى اليْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقْ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ . اللَّهُمَّ أَنتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ مَاشَاءَ اللَّهُ كَانَ وَمَالَمْ يَشَأَلَمْ يَكُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ أَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَّاَنَّ اللَّهَ قَدَاحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِى وَمِنْ شَرِّ كُلَّ دَابَّةٍ اَنْتَ اخِذْم بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ پڑھیں ( ہر نماز کے بعد 1 مرتبہ ) فائدہ: (1) جنت اس کا ٹھکانہ ہو، خطیرۃ القدس میں رہے، اللہ تعالیٰ روزانہ ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھیں بستر حاجتیں پوری کریں اور اس کی مغفرت فرمادیں (ابن السنی )۔(2) فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لینے والے شخص کو جنت میں داخل سے صرف موت ہی روکے ہوئے ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان ) ۔ آیت الکر سی پڑھنے کا درجہ اس کے برابر ہے جو انبیاء علیہم السلام کے دفاع میں جہاد کرتے شہید ہو جائے (ابن السنی ) ۔ اس کا پڑھنے والا اگلی نماز تک اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے (طبرانی ) فائدہ: جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے، شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی ۔ اس دعا کی برکت سے حضرت ابودرداء کا مکان جلنے سے بیچ کی اتھا جبکہ آس پاس کے تمام مکانات جل چکے تھے (عمل الیوم ولیلتہ )۔