(مولانا ابوبکر بھکر، قسط نمبر 401)
گیارہ جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں لاکھوں مرتبہ سے زیادہ سورہ اخلاص کا ورد کرایا گیا، دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک جنت کے محل کا وعدہ ہے اگر فرض کریں کہ 11 جمعرات کو 22 لاکھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی گئی ہے (جبکہ یہ تعداد نہایت کم ہے اس سے زیادہ پڑھی گئی ہے) تو دو لاکھ 20 ہزار جنت کے محل اللہ رب العزت کی طرف سے عطا کیے گئے آپ ﷺ کی حدیثِ مبارک ملاحظہ فرمائیے:
امام دارمی کی صحیح روایت میں ہے کہ: جس شخص نے دس مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل بنائے گا، اور جس شخص نے 20 مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں دو محل بنائے گا، اور جس شخص نے 30 مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں تین محل بنائے گا، تو حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: واللہ یا رسول اللہ، پھر تو ہم بہت زیادہ محل بنائیں گے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ کا (فضل و کرم) اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔
(رواہ ال امام احمد 3 / 437)، وابن السنی، والطبرانی فی ”الاوسط“ عن ابی ہریرہ مرفوعاً)
محترم قارئین! عبقری میں شائع ہونے اور تسبیح خانہ سے بیان ہونے والی ہر بات کے حوالہ جات اور اکابرین کے فتاویٰ جات جاننے کیلئے ”اکابر پر اعتماد“ پیج کو زیادہ سے زیادہ لائق اور شیئر کریں۔۔۔!
