حکیم طارق چغتائی کی شہرت کے پیچھے چھپا راز

مشہور صحافی دیوان سنگھ مفتون لکھتے ہیں کہ حاجی فتح محمد چغتائی رحمۃ اللہ علیہ بہاولپور کے ان عظیم لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے پوری ریاست میں بہت تھوڑے عرصے میں بلند مقام و مرتبہ پایا۔ اس مقام و مرتبے میں ان کے والد حاجی ولی محمد چغتائی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے دادا حاجی عبدالحق چغتائی رحمۃ اللہ علیہ کی شرافت کا بہت زیادہ دخل ہے۔ یہ خاندان افغانستان سے ہجرت کر کے ریاست بہاولپور کی دین داری اور علم پروری کی وجہ سے یہاں آیا تھا۔ اس خاندان کے بڑوں نے بالا کوٹ میں بھی اپنے مال اور میراث کے ساتھ بھرپور حصہ لیا‘ اور خود بھی دست بدست شامل ہوئے‘ بہت زیادہ زخم پائے‘ حتیٰ کہ ایک بھائی وہیں شہید ہو گیا اور دوسرے رشتہ دار زخمی ہوئے۔ گیارہ ماہ تک ان کا علاج ہوتا رہا‘ اور ان کے بڑوں نے شامی میں بھی بہت زیادہ کارنامے انجام دیئے، حتیٰ کہ حافظ ضامن صاحب شہیدؒ نے جب جامِ شہادت نوش کیا تو ان کے جسم کو لانے اور لے جانے میں جن لوگوں کے ہاتھ تھے، ان میں مفتی حاجی فتح محمد چغتائی کے بڑے بھی شامل تھے۔ اللہ نے اس خاندان کو علم دوستی‘ غریب پروری اور جانثاری کا سچا جذبہ دیا ہے، مفتی حاجی فتح محمد چغتائی کے ساتھ میری چند ملاقاتیں ہوئیں۔ جب بھی واپس ہونے لگا تو حسبِ معمول ان کا یہ مزاج دیکھنے کو ملا کہ مہمان کو خالی واپس کرنا گناہ کی طرح ہے۔ انہوں نے مجھے قیمتی لکھے کے تین سوٹ دیئے‘ ایک خوبصورت بہاولپوری کھسہ دیا جو چاندی کی تاروں سے کڑھا ہوا ہے۔

محترم قارئین! بہاولپور کے انہی عظیم بزرگوں کے چشم و چراغ حضرت شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب دامت برکاتہم کو بھی اللہ جل شانہٗ کی بارگاہ میں وہ مقبولیت اور وہ محبوبیت حاصل ہوئی کہ آپ دامت برکاتہم العالیہ بھی نہایت قلیل عرصے میں صرف ریاست بہاولپور ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا میں عزت، شہرت اور ہر دلعزیزی کی آخری حدوں کو پہنچ گئے۔ آپ دامت برکاتہم کے بتائے گئے وظائف کی تاثیر ایک طرف، صرف درس میں شامل ہونے ہی کی اتنی تاثیر ہے کہ بے شمار لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ علامہ اقبالؒ نے سچ فرمایا تھا کہ: نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی، بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی

حضرت شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ سے جو لوگ ابھی ناواقف ہیں، انہیں اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے: میرے خاندانی حالات، جلد اول دوم، عبقری پبلشرز دفتر طب چوک لاہور

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026