یَاحَافِظُ یَاسَلَامُ
حضرت حاجی امداد اللہ صاحب نور اللہ تعالیٰ مرقدہ نے موجودہ حالات کے مناسب حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب اور حضرت مولانا محمد قاسم صاحب کو ایک خط کے جواب میں مندرجہ ذیل مکتوب تحریر فرمایا ہے۔
مکتوب حضرت حاجی صاحب بنام حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب و حضرت مولانا محمد قاسم صاحب
تمام دہقانوں کے حملہ اور ڈاکہ کی شورش معلوم کرنے سے بہت رنج و فکر لاحق ہوا خداوندِ تعالیٰ اس جگہ کو اپنے فضل سے اپنی حفاظت اور امان میں رکھے ، اور بد اندیشوں کو نادم اور پشیمان کرے ، آمین رب العالمین ۔ مناسب ہے کہ آپ صاحبان خدائے تعالیٰ پر نظر رکھیں اور کچھ خوفزدہ نہ ہوں انشا اللہ تعالیٰ خیر رہے گی ، مگر حصنِ حصین اور قرآن شریف کا ایک مجلس میں ختم کرنا چاہئے ، اور استغفار کے بعد یَاحَافِظُ یَاسَلَامُ اور درود شریف کی کثرت کریں ، حَسْبُنَا اللہُ لَا إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ بھی پڑھیں ، تمام مستورات کو بھی یہی عمل تعلیم کریں ، (حیات امداد ص ۱۳)
ناشر کتب خانہ یحیوی مظاہر علوم سہارنپور
