20 سیکنڈ کا مستند عمل اور آپ کی ہر دلی مراد پوری

تسبیح خانہ کا پیغام اعمال سے پلنے ، بننے اور بچنے کا یقین یہی تو وہ یقین ہے جو قرآن وسنت اور تعلیمات اکابر توکل علی اللہ کی حقیقت ہے ۔ ایک بزرگ نے فرمایا کہ اللہ رب العزت کی ذات اقدس پر ہمیں اتنا یقین ہونا چاہیے کہ ہم اگر آدھے سے زیادہ بھی اژدھے کے منہ میں چلے جائیں تو ہمیں پھر بھی اللہ کریم کی ذات اقدس پر یقین ہونا چاہیے کہ اللہ ہمیں بچا سکتے ہیں ۔۔۔۔! اور تسبیح خانہ کی بھی محنت یہی ہے کہ بندہ اپنے رب سے اعمال کے ذریعے جڑنے والا بن جائے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اس دعا کے پڑھنے والے کے بڑے بڑے کام اللہ تعالیٰ اپنے ذمہ لے لیتے ہیں جو کہ آسانی سے پورے ہو جاتے ہیں خواہ وہ جھوٹے منہ ہی پڑھ لے ( مسلم )۔ اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کے تمام غموں فکروں کیلئے کافی ہو جاتے ہیں (ابوداؤد)۔ تمام پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔ (حیاۃ الصحابہ ) حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ (7 مرتبہ صبح و شام )

ایسی جگہ جہاں جو مانگیں ملے گا اور ہر مراد پوری ہوگی (انشاء اللہ تعالی )

(مولانا صوفی محمد اجمل طارقی ، جہلم، فاضل : جامعہ امدادیہ فیصل آباد ) شیخ الوظائف دامت برکا تہم کئی مرتبہ بہت سے اہل اللہ کے مزارات پر تشریف لے گئے ابھی حال ہی میں آپ تاجکستان کے دورہ پر گئے تو اس دورہ نے دنیا بھر میں ایک نیا شعور بیدار کیا اور اللہ کریم کے فضل وکرم سے ہمارے تانے بانے دوبارہ سے ہمارے اکابر و اسلاف سے نہایت مضبوط ہو گئے۔ شاید اس پرفتن دور میں ہمارے محسن اسلاف سے دنیا بھر کو جوڑنے کی یہ سعادت شیخ الوظائف کے حق میں لکھی ہوئی تھی ۔۔ اللہ کریم اخلاص کا ذریعہ بنائے اور اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ اکابر کے مزارات پر حاضری کے چند حوالہ جات مولانا نعیم الدین صاحب دامت برکاتہم ( جامعہ مدنیہ قدیم لاہور کے شیخ الحدیث مکتبہ قاسمیہ اردو بازار لاہور کے مالک) لکھتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کاظم کو اللہ تعالیٰ نے وفات کے بعد بھی ان کے مزار کو یہ مقام بخشا کہ بزرگوں کے تجربہ کے مطابق وہاں جو دعا کی جائے ، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتے ہیں ۔ شیخ ابو علی خلال کہتے ہیں کہ ” مجھے جب بھی کوئی پریشانی پیش آئی تو میں حضرت موسیٰ بن جعفر کے مزار پر گیا، اور ان کے توسل سے دعا کی اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ میرے مقصد کو آسان فرما دیا ” ( تاریخ بغداد لله ص : ۱۲۰، ج:۱ ) بغداد کے مغربی حصے رصافہ میں آپ کا مزار مبارک واقع ہے۔ اس مزار کی وجہ سے پورے علاقہ کا نام ” کا ظمیہ” ہے۔ حضرت معروف کرخی کی وفات ۲۰۰ ھ میں ہوئی اور یہ بات اہل بغداد میں مشہور تھی کہ اللہ تعالیٰ ان کے مزار پر کی ہوئی دعاء قبول فرماتے ہیں۔ خاص طور پر قحط کے زمانے میں بارش کی دعا الطبقات الكبرى للشعر ائی ص : ۶۱ ، ج:۱ ) شیخ ابو عبد اللہ بن الحاملی فرماتے ہیں کہ میں معروف کرخی کی قبر کے بارے میں ستر سال سے جانتا ہوں کہ جو کوئی غمزدہ وہاں پہنچ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرماتے ہیں۔ ( تاریخ بغداد للخطیب مص: ۱۲۳، جلد ۱ ) ( کتاب: بیا به مجلس نفیس ” ص 708، حضرت مولانا نعیم الدین صاحب مدظلہم، ناشر : صفہ ٹرسٹ لاہور ) شیخ یافعی فرماتے ہیں حضرت شیخ معروف کرخی رضی اللہ عنہ اجابت دعا کے سلسلہ میں مشہور تھے۔ اور اب بھی یہ بات مشہور ہے کہ ان کی قبر پر دعا قبول ہوتی ہے اور اہل بغداد ان کی قبر کو تریاق مجرب کہتے ہیں ۔ ( روض الریاحین : تالیف: امام عبد اللہ بن اسعد یافعی ” ترجمہ مولانا جعفر علی نگینوی بحکم : مولانا اشرف علی صاحب تھانوی ، تقریظ مفتی محمد شفیع صاحب، ناشر: ایچ ایم سعید کمپنی کراچی)

حور مین سے فوری شادی اور پرسکون زندگی کے خواہشمند افراد ضرور پڑھیں

تسبیح خانہ کا عزم ہے کہ دکھی انسانیت کو اللہ کریم اور اس کے حبیب صلی یہ تم کے در سے جوڑ دیا جائے تسبیح خانہ میں یومیہ پڑھی جانے والی کتاب ”سنت کا نور ہر بلا دور“ سے ایک دعا پیش خدمت ہے پڑھیں اور جنت میں حورعین کے ساتھ اپنے نکاح کی تقریب منعقد کروائیں اللہ کریم کی رحمت سے اکابر پر اعتماد کے تمام دوستوں کوا س دعوت میں ضرور شریک کریے گا۔۔۔! آپ صلی الیہ امام نے حضرت علی کو یہ کلمات پڑھنے کی تلقین فرمائی اور چھ انعامات ملنے کا تذکرہ فرمایا : (۱) شیطان اور اسکے لشکر سے حفاظت ۔ (۲) جنت میں اسے قنطار (اُحد پہاڑ سے زیادہ) اجر۔ (۳) ابرار جیسا بلند مرتبہ عطا کرینگے۔ (۴) حور عین سے اسکی شادی۔ (۵) بارہ ہزار فرشتے پھیلے ہوئے باریک چمڑے پر اسکا ثواب لکھیں گے اور قیامت کے دن لے کر اس شخص کیلئے حاضر ہوں گے۔ (۶) اتنا اجر ہے گویا اس نے تورات، انجیل ، زبور اور قرآن کو پڑھا۔ مقبول حج عمرہ کا ثواب دیتے ہیں اور اس دن یا رات یا مہینہ میں مر گیا تو شہدا کی مہر اس پر لگا دی جائیگی ۔ ( تفسیر قرطبی) لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَاسْتَغْفِرُ الله وَلَا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (صبح و شام دس مرتبه) ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال ۔ ۔ ۔ جس میں بتائے گئے اکابر پر اعتماد اعمال سے جنت بن گئی آپ کیلئے میرج ہال °

ایک مرتبہ درود شریف سے 70 ہزار مردوں کی بخشش واقعہ پڑھیں اور ابھی یہ عمل شروع کر دیں۔۔۔!

شیخ الوظائف اپنے ہفت وار دروس میں ایک سورہ تکاثر کا عمل اکثر بیان فرماتے ہیں آج اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے مکمل حوالہ جات کے ساتھ نقل کیے دیتا ہوں۔ ایک عورت حضرت حسن بصری کے پاس آئی اور عرض کیا کہ میری لڑکی کا انتقال ہو گیا۔ میری تمنا ہے کہ میں اسے خواب میں دیکھوں ۔ حضرت حسن بصری نے فرمایا عشاء کی نماز پڑھ کر چار رکعت نماز پڑھ اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد الہکم التکاثر پڑھ اور اس کے بعد لیٹ جا۔ اور سونے تک نبی صلی حالیہ تم پر درود پڑھتی رہ اس نے ایسا ہی کیا۔ تو اس لڑکی کو خواب میں دیکھا کہ نہایت ہی سخت عذاب میں ہے۔ تارکول کا لباس اس پر ہے، دونوں ہاتھ اس کے جکڑے ہوئے ہیں اور اس کے پاؤں آگ کی زنجیروں سے بندھے ہوئے ہیں۔ وہ صبح کو اٹھ کر پھر حضرت کے پاس گئی۔ تو آپ نے فرمایا کہ اس طرف سے صدقہ کر شاید اللہ جل شانہ اس کی وجہ سے تیری لڑکی کو معاف کر دے۔ اگلے دن حضرت حسن بصری نے خواب میں دیکھا کہ جنت کا ایک باغ ہے اور اس میں ایک بہت اونچا تخت ہے اور اس پر ایک نہایت حسین و جمیل خوبصورت لڑکی بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے سر پر ایک نور کا تاج ہے۔ وہ کہنے لگی حسن تم نے مجھے نہیں پہچانا ۔۔ ! میں نے کہا نہیں پہچانا کہنے لگی میں وہی لڑکی ہوں جس کی ماں کو تم نے درود شریف پڑھنے کا حکم دیا تھا ( یعنی عشاء کے بعد سونے تک) حضرت حسنؓ نے فرمایا کہ تیری ماں نے تو تیرا حال اس کے برعکس بتایا تھا جو میں دیکھ رہا ہوں۔ اس نے کہا میری حالت وہی تھی جو ماں نے بیان کی تھی۔ میں نے پوچھا پھر یہ مرتبہ کیسے حاصل ہو گیا۔ اس نے کہا ہم 70 ہزار آدمی اسی عذاب میں مبتلا تھے جو میری ماں نے آپ سے بیان کیا، صلحاء میں سے ایک بزرگ کا گزر ہمارے قبرستان پر ہوا۔ انہوں نے ایک دفعہ درود شریف پڑھ کر اس کا ثواب ہم سب کو پہنچا دیا۔ ان کا درود اللہ تعالیٰ کے یہاں ایسا قبول ہوا کہ اس کی برکت سے ہم سب اس عذاب سے آزاد کر دیئے گئے اور ان بزرگ کی برکت ہے یہ رتبہ نصیب ہوا ( القول البدیع ) ۔ (بحوالہ کتاب: فضائل درود شریف ص 96، مصنف: شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب، ناشر فیض کتب خانہ، لاہور) محترم قارئین ! دیر کیسی آج ہی اکابر پر اعتماد کے اس پیغام کو سارے عالم میں عام کر دیں نہ جانے ہم میں سے کس کا عمل اللہ کریم کی بارگاہ میں قبول ہو جائے اور اس کی وجہ سے کتنے لوگوں کی بخشش ہو جائے۔۔

تسبیح خانہ میں لوگوں کو دو لاکھ 20 ہزار سے زیادہ جنت کے محل مل گئے۔۔۔ بالکل سچی خبر

(مولانا ابوبکر بھکر) گیارہ جمعرات تسبیح خانہ لاہور میں لاکھوں مرتبہ سے زیادہ سورہ اخلاص کا ورد کرایا گیا، دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے پر ایک جنت کے محل کا وعدہ ہے اگر فرض کریں کے 11 جمعرات کو 22 لاکھ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھی گئی ہے ( جبکہ یہ تعداد نہایت کم ہے اس سے زیادہ پڑھی گئی ہے ) تو دو لاکھ 20 جنت کے محل اللہ رب العزت کی طرف سے عطا کیے گئے آپ صلی ا یہ ستم کی حدیث مبارکہ ملاحظہ فرمایئے: امام دارمی کی صحیح روایت میں ہے کہ : جس شخص نے دس مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں ایک محل بنائے گا ، اور جس شخص نے 20 مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں دو محل بنائے گا ، اور جس شخص نے 30 مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس کیلئے جنت میں تین محل بنائے گا ، تو حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : واللہ یا رسول اللہ ، پھر تو ہم بہت زیادہ محل بنائیں گے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالی کا فضل و کرم ) اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ (رواه ال را مام أحمد 3 / 437) ، وابن السنی ، والطبراني في "الأوسط ” عن أبي هريرة مرفوعا) محترم قارئین! عبقری میں شائع ہونے اور تسبیح خانہ سے بیان ہونے والی ہر بات کے حوالہ جات اور اکابرین کے فتاوی جات جاننے کیلئے اکابر پر اعتماد پیج کو زیادہ سے زیادہ لائق اور شیئر کریں۔۔۔!

سورہ اخلاص پر شیخ الوظائف کے بیانات فتویٰ جات کی روشنی میں

(مفتی عبدالباری صاحب، باغ آزاد کشمیر ) اکابر پر اعتماد قرآن وحدیث اور دین کا ہر طالبعلم جانتا ہے کہ سورہ اخلاص کے قرآن وسنت میں کس قدر فضائل و کمالات وارد ہوئے ہیں وہ اہل نظر سے پوشیدہ نہیں ہیں اور کیوں نہ ہوں کیونکہ یہ سورہ مبارکہ تمام توحید کا خلاصہ ہے۔ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کے اس موضوع پر 11 بیانات واقعی با کمال ولا جواب ہیں اور ان بیانات میں جو روایات بیان کی گئی ہیں وہ تمام ہمارے اکابرین نے اپنی کتابوں میں نقل کی ہیں تسبیح خانہ میں بیان کی جانے والی روایات میں سے چند کے حوالہ جات پیش خدمت ہیں: دار العلوم انڈیا کا فتویٰ (1) ۔ سورہ اخلاص کو اپنے وظیفے میں شامل کر سکتے ہیں، معتبر روایات میں اس کے دیگر بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں مثلاً ایک روایت میں ہے جو شخص دو سو مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کرے گا اس کے دوسوسال کے گناہ معاف ہو جائیں گے (شعب الایمان ، رقم : ۲۳۱۱۰) (2)۔ ایک روایت میں ہے: جس شخص نے ” قل ھو اللہ احد پڑھا اس نے گویا تہائی قرآن پڑھا، الحدیث (الدر المخور : ۶۷۴/۸) ( فتوی نمبر 166573) جامعہ بنوری ٹاؤن کا فتویٰ مشکاة شریف اور دیگر کتب میں سورہ اخلاص کے بہت سے فضائل آئے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں: (1) ۔ جو شخص دن میں دوسو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، اس سے 50 سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، الا یہ کہ اس پر کسی کا قرض ہو۔ ( الترمذى وَالدَّارِي ) (2)۔ جو شخص سونے کا اراہ درے اور دائیں کروٹ پر سوئے پھر سومرتبہ سورہ اخلاص پڑھے جب قیامت کا دن ہوگا اللہ تعالی فرمائیں گے: اے میرے بندے! اپنی دائیں جانب سے جنت میں داخل ہو جا۔ (ترمذی) (3) ۔ ایک آدمی کو سورہ الاخلاص سے بہت محبت تھی اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس سورت کو ہر نماز کی قراءت کے اختتام پر پڑھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس کی اس سورت سے محبت کی وجہ سے اسے جنت میں داخل کر دیا۔ (ترمذی 2901) (4) ۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ سول اللہ سینہ ہی ہم نے اس صحابی کے متعلق جوامام تھے اور ہر نمازمیں قُل هو الله احلا ضرور پڑھا کرتے تھے اور جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو کہا: مجھے اس سورت سے بے حد محبت ہے۔ فرمایا: اس شخص کو خبر دے دو کہ بے شک اللہ تعالیٰ بھی اس شخص سے محبت کرتے ہیں۔ (5)۔ ایک اور حدیث میں ایک صحابی کا واقعہ آیا ہے کہ وہ ہمیشہ اور سورتوں کے ساتھ سورہ اخلاص ہر رکعت میں ضرور پڑھا کرتے تھے، جب ان سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا: مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو اس پر رسول اللہ صلی یا یہ ہم نے فرمایا: اس سورت کی محبت ہی تم کو جنت میں داخل کر دے گی۔ (6) ۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ یا سیاہی تم نے ایک شخص کو صدق دل سے ) قل ہو اللہ احد پڑھتے ہوئے سن تو فرمایا: اس شخص کے لیے جنت واجب ہوگئی ۔ (فتوی نمبر 143909201584) محترم قارئین اتسبیح خانہ کے ہر عمل کے پیچھے قرآن وسنت وا کا بڑ کی مہر ثبت ہے ضرورت اپنے بڑوں کی زندگی سے استفادہ کرنے کی ہے۔۔۔۔!

مسجد کی صفائی سے دنیا و آخرت کی کمائی۔۔۔!

(محمد صہیب رومی، لاہور) شیخ الوظائف دامت برکاتہم کے تمام دروس اٹھا کر دیکھ لیں ہر درس میں اسلامی تعلیمات کا کوئی نہ کوئی پیغام نہایت ہی خوبصورت انداز سے ہوتا ہے آپ اپنے اکثر دروس میں مسجد کی صفائی پر دنیا و آخرت کی مشکلات کا حل بیان فرماتے ہیں آئے تعلیمات نبوی صلی لا الہ سلم کے حسین گلستان ادب سے اس حقیقت کو سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ہماری زندگی کا مقصد نبی صلی للہ یہ تم کے دین کی سرفرازی ہم اسی لیے نمازی ہم اسی لیے مسلمان حضرت عبید اللہ بن مرزوق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک بی بی کا انتقال ہو گیا تھا اور حضور ملی یہ تم کو اس کی اطلاع نہیں ہو سکی تھی کچھ دنوں کے بعد جب اس کی قبر کی طرف آپ صلی نیستم کا گزر ہوا تو پوچھا ” یہ نئی قبر کس کی ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ( صلی الہ تم یہ قبر ام محجن کی ہے پھر آپ نے پوچھا وہی اُم محجن ” جو ہماری مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی ؟ صحابہ کرام نے عرض کیا جی ہاں ! یہ سنتے ہی آپ نے قبر کی طرف منہ کر کے سوال کیا: اے ام محجن ! ( رضی اللہ عنہا) بتاؤ تم نے وہاں کس عمل کو زیادہ قیمتی پایا؟ صحابہ پوچھنے لگے یا رسول اللہ (صلی ای ام ) وہ کیا اب سن رہی ہیں؟ حضور صلی ہے یہی ایم نے جواب دیا، ہاں وہ تم زندوں سے زیادہ سن رہی ہیں اس کے بعد حضور میلیا یہ تم نے ان کا جواب بھی صحابہ سے نقل کیا کہ وہ مسجد میں جھاڑو دینے کے عمل کو سب سے بہتر عمل بتارہی ہیں۔ (کتاب: مرنے والوں سے ملاقات ، ص 121، جمع و ترتیب: محمد اسحق ملتانی، ناشر: اداره تالیفات اشرفیہ) محترم قارئین ! جی ہاں شیخ الوظائف آپ کو جو بھی بات یہ پیغام دیتے ہیں اس کے پیچھے قرآن وسنت اور ا کر بڑ کی دلیل ضرور ہوتی ہے۔۔۔!

بارگاہ رسالت صَلَّى ٱللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سے ملا ایک لاکھ کی جگہ 15 لاکھ پانے کا نسخہ ۔۔۔!

یہی تو ہے تسبیح خانہ کا پیغام اعمال سے پلنے کا یقین ہو جائے عام حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وظیفہ مقررتھا۔ ایک لاکھ درہم۔ ایک ماہ وظیفہ آنے میں دیر ہوگئی اور بڑی تنگی آئی تو خیال آیا کہ خط لکھ کر یاد دلاؤں۔ قلم اور دوات منگوایا پھر یکدم چھوڑ دیا قلم کاغذ سرہانے رکھ کر سو گئے۔ خواب میں رسول اللہ صلی لا یہ اتم تشریف لائے اور فرمایا: حسن! میرے بیٹے ہو کر مخلوق سے مانگتے ہوں؟ کہا۔ تنگی آگئی ہے۔ تو فرمایا تو میرے اللہ سے کیوں نہیں مانگتا ؟ کہا۔ کیا مانگوں؟ حضور صلی لا الہ تم نے خواب میں مندرجہ ذیل دعا سکھائی: اللَّهُمَّ اقْذِفُ فِي قَلْبِي رَجَاءَكَ وَاقْطَعْ رَجَائِي عَمَّنْ سِوَاكَ حَتَّى لَا اَرْجُوا أَحَدًا غَيْرَكَ اللَّهُمَّ وَمَا ضَعُفَتْ عَنْهُ قُوَّتى وَقَصُرَ عَنْهُ أَمَلِي .. وَلَمْ تَنْتَهِ إِلَيْهِ رَغْبَتِي وَلَمْ تَبْلُغُهُ مَسْأَلَتِي وَلَمْ يَجْرِ عَلَى لِسَانِي مِمَّا أَعْطَيْتَ أَحَدًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَالْأَخِرِينَ مِنَ الْبَقِيْنِ فَخَصَّنِي بِهِ يَارَبَّ الْعَالَمِينَ ترجمہ: ”اے اللہ !ہمارے دل کو اپنی امیدوں سے وابستہ فرما اور اپنے علاوہ سے ہماری امید میں ختم فرما یہاں تک کہ تیرے علاوہ کسی سے امید نہ ہو۔ اے اللہ ! میری قوت کمزور ہو گئی۔ امید ختم ہو گئی اور میری رغبت تیری طرف ختم نہیں ہوئی۔ نہ میرا سوال تجھ تک پہنچ سکا اور میری زبان پر وہ یقین نہ جاری ہو سکا جو تو نے اولین و آخرین کو دیا۔ اے رب العالمین! مجھے بھی اس کے ساتھ خاص کر دے“۔ کیا زبردست دعا ہے بیٹا یہ دعا مانگ چند دن کے بعد ایک لاکھ کے بجائے پندرہ لاکھ پہنچ گیا۔ ( الارج۔ ابن ابی الدنیا 3/86 – الدعاء المسنون – صفحہ 520)۔ (مرنے والوں سے ملاقات،ص333، ترتیب: محمد اسحق ملتانی، ناشر: اداره تالیفات اشرفیه ) ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال جس سے آپ ہو جا ئیں گے مالا مال دین و دنیا بھی ہو جائے خوشحال اور آخرت بھی پر جمال و با کمال

تسبیح خانہ میں کرایا جانے والا ایسا عمل جس کے ذریعے جو چاہیں قبول کروالیں۔۔۔۔ انشاء اللہ تعالیٰ

( حافظ اسد محمود، باب الاسلام، کراچی ) بہت سے دوست کہتے ہیں کہ تسبیح خانہ میں ایسی کیا خصوصیت ہے کہ لوگ وہاں دنیا بھرسے کھنچے چلے آتے ہیں۔ تو آج میں اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے تسبیح خانہ میں کرایا جانے والا ایسا عمل عرض کرتا ہوں جسے کر کے اللہ کے فضل سے آپ بھی محروم نہیں رہیں گے اور یہی عمل تسبیح خانہ میں صبح و شام کروایا جاتا ہے۔۔۔! کسی بھی وقت نماز حاجت کی نیت سے 12 رکعتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھیں، آخری تشہد میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کریں اور آپ صلی یا مسلم پر درود پڑھ کر سجدہ کریں اور اس میں 7 مرتبہ سورۃ الفاتحہ اور 7 بار آیتہ الکرسی ، 10 مرتبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ ولهُ الحَمدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ اور ایک مرتبه اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَعَاقِدِ الْعِزَّ مِنْ عَرْشِكَ وَمُنْتَهَى الرَّحْمَةِ من كِتَابِكَ وَاسْمِكَ الْأَعْظَمِ وَجَيّكَ الْأَعْلَى وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّةِ پڑھیں اور پھر ہم اپنی ہر ضرورت طلب کریں سجدے سے سر اٹھا کر دائیں بائیں سلام پھیر د میں۔ فائدہ : (1) آپ سایا ہی تم نے فرمایا یہ عمل بے وقوف اور نا سمجھ لوگوں کو نہ سکھاؤ ورنہ وہ الٹی سیدھی دعائیں کرلیں گے اور وہ قبول ہو جائے گی (مستدرک حاکم) ۔ (2) شیخ احمد بن حرب”، ابراہیم بن علی الد بیلی، شیخ ابو ذکریا اور امام حاکم فرماتے ہیں کہ ہم نے اس نماز کا تجربہ کیا اور اسے صحیح پایا۔ علامہ ابن حجر عسقلانی اور علامہ مندری فرماتے ہیں کہ اس روایت پر تجربہ کی بنیاد پر عمل کیا جاتا ہے۔ (ترغیب و ترہیب) ترم قارئین اس ادواتی یقین پر ہیں اور اللہ کے قتل سے تشبیح خان اعمال پر یقین کی محنت کر رہا ہے؟ ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال جس سے آپ ہو جا ئیں گے مالا مال دین ودنیا بھی ہوگی خوشحال اور آخرت بھی پر جمال و با کمال

شیخ الوظائف بار بار قبرستان جا کر ایصال ثواب کا حکم کیوں فرماتے ہیں؟ ۔۔۔ حقیقت جانیے!

( مولانامحمد عمر، احیاء العلوم، بھکر ) شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی کوشش شروع دن سے یہی رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح دیکھی انسانیت کی داد رسی ہو جائے چاہے وہ انسان و جنات زندہ ہوں یا مردہ ۔۔۔! آپ اپنے ہفتہ وار درس میں بارہا اس بات کی تاکید فرماتے ہیں کہ آپ حضرات قبرستان ضرور جایا کریں ۔ آج میں اکابر پر اعتماد کے دوستوں کیلئے اس راز کی پردہ کشائی کرتا ہوں۔۔۔! حضرت ابوبکر شبلی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں ایک عورت آئی اور عرض کیا کہ: ” حضور! میری بیٹی کو انتقال کیے ہوئے چند ماہ ہو چکے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ اس کو خواب میں دیکھوں“ حضرت شبلی ” نے دعا کی اور فرمایا کہ جا تو فلاں روز اس کو خواب میں دیکھے گی ، کچھ دنوں کے بعد ایک مرتبہ وہی عورت روتی ہوئی آئی اور کہنے لگی کہ "حضور! میں نے اپنی بیٹی کو خواب میں دیکھا ہے لیکن وہ سخت عذاب میں مبتلا ہے آپ نے فرمایا کہ تو اس کیلئے دعائے مغفرت کرتی رہا کر، امید ہے کہ اللہ اس کو بخش دے گا۔ ایک عرصہ کے بعد حضرت شبلی ” نے خود خواب میں دیکھا کہ ایک نہایت حسین و جمیل عورت جنت میں تخت پر بیٹھی ہوئی ہے۔ اس نے حضرت شبلی ” سے پوچھا کہ آپ مجھے جانتے ہیں؟ حضرت شبلی” ینے انکار کیا، عورت نے کہا کہ میں اسی بڑھیا کی بیٹی ہوں جو آپ کے پاس دعا کیلئے آئی تھی ۔ حضرت شبلی ” نے اس سے پوچھا کہ تیری نجات کس طرح ہوئی ؟ عورت بولی کہ اعمال تو واقعی میرے عذاب ہی کے قابل تھے مگر ایک شخص نے قبرستان سے گزرتے ہوئے ایک بار درود شریف کا ثواب تمام مردوں کو بخشا، جناب باری تعالیٰ کا ارشاد ہوا کہ اِرْفَعُوا الْعَذَابَ عَنْهُمْ چنانچہ اے شبلی ” ! اس قبرستان میں 550 مُردے عذاب میں مبتلا تھے وہ سب کے اس درود کے ثواب کی وجہ سے بخش دیئے گئے چنانچہ میں بھی انہی میں شریک ہوں۔ بِبَرْكَةِ ثَوَابِ صَلوةِ هَذَا الرَّجُل“ تحفہ احسبین ، ص 29) (کتاب مرنے والوں سے ملاقات ، ص 171) محترم قارئین ! دیکھا آپ نے ملے ناں’اکابر پر اعتماد کے فائدے۔۔۔!

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025